ترک اخبارات سے جھلکیاں - 04.09.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2032685
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 04.09.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت "قومی خواتین  والی بال ٹیم یورپین  چیمپئن "

ترکیہ کی  قومی خواتین والی بال ٹیم نے 2023 CEV یورپی چیمپئن شپ کے فائنل میں سربیا کو دو کے مقابلے میں تین سیٹ   سے  ہرا کر  یورپین  چیمپئن  ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔  اس طرح ترکیہ کی قومی خواتین  والی  بال ٹیم نے یورپ کی سب سے بڑی والی بال ٹیم کے طور پر تاریخ میں اپنا نام روشن کیا ہے ۔ پہلی بار یورپی چیمپئن بننےوالی قومی خواتین  والی  بال ٹیم  نے بھی ترک کھیلوں کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہےاور ترکیہ کو  پہلی یورپی چیمپئن شپ دلوائی ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق :  "فیدان: کرکوک کا امن اور استحکام عراق کی علاقائی سالمیت کے لیے بھی اہم ہے"

 

کرکوک میں کشیدگی کے حوالے سے وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا کہ "ہم ترکمانوں کے آبائی وطن کرکوک میں  ہونے والے واقعے پر  دکھ  اور تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ کرکوک کا امن اور استحکام  بڑی اہمیت کا حامل ہے۔  عراق کی علاقائی سالمیت کے لیے، عراقی حکام کو  PKK کو شہر میں اپنی موجودگی ختم  کرنے کی ضرورت ہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : بائراکتار نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ 'توانائی تعاون' پر تبادلہ خیال کیا"

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر آلپ ارسلان  نے اسرائیل کے وزیر توانائی اسرائیل کاٹز کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔ ملاقات کے دوران توانائی بالخصوص قدرتی گیس کے شعبے میں دوطرفہ اور علاقائی تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "پائن شہد کے بعد، اب شہد کی مکھیوں کی مصنوعات"

ترکی، جو دنیا کی پائن شہد کی پیداوار کا 92 فیصد پورا کرتا ہے، پائن شہد کی مصنوعات جیسے پروپولیس، رائل جیلی اور پولن بھی برآمد کرے گا۔

 

***روزنامہ  صباح : "ترکیہ، عالمی سنیما کا مرکز"

ترکی عالمی سنیما کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ کل 233 غیر ملکی پروڈکشنز، جن میں سے 18 فیچر فلمیں اور 30 ​​ٹی وی سیریز جن میں اسکائی فال، آپریشن فارچیون اور چارلیز اینجلز جیسی مشہور فلموں  کی شوٹنگ گزشتہ سال ترکیہ میں کی گئی۔



متعللقہ خبریں