ترک اخبارات سے جھلکیاں - 31.08.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2031322
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 31.08.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ صباح :صدر ایردوان  : "ترکیہ  کا عروج جاری رہے گا"

صدر رجب طیب ایردوان نے 30 اگست یوم فتح کے موقع پرصدارتی محل  میں منعقدہ تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ترکیہ خطے کے بحرانوں کا حل ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ  ترکیہ اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی طاقت اور قوت کا اشتراک کرتا ہے ان کے ساتھ ہی مل کر اپنے عروج کو جاری رکھے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک :"صدر ایردوان  کا KAAN سے متعلق بیان"

صدر ایردوان نے کل نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ملٹری اکیڈمی  میں منعقد ہونے والی   تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 2023 کے اختتام سے قبل قومی جنگی طیارے KAAN کو ٹیک آف کرتے دیکھیں دیکھ سکیں گے۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "ترکیہ پہلی بار وسائل فراہم کرنے والا ملک بن جائے گا "

ترکیہ اور ہنگری کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق 2024 میں تقریباً 300 ملین کیوبک میٹر ترک قدرتی گیس ہینگری کو فراہم کی  جائے گی۔ ہنگری کےخارجہ اور غیر ملکی تجارت کےامور کے  وزیر پیٹر سیجارتو نے کہا ہے کہ پہلی بار، ترکیہ نہ صرف ایک ٹرانزٹ ملک ہو بلکہ وسائل فراہم کرنے والا ملک بھی ہوگا۔

 

***روزنامہ وطن: "انقرہ میں TEKNOFEST کا جوش و خروش سے آغاز "

 دنیا کے سب سے بڑے ایوی ایشن، اسپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول TEKNOFEST نے کل جمہوریہ ترکیہ کی  100 ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت انقرہ میں ٹیکنالوجی اور سائنس کے شائقین کے لیے اپنے دروازے کھول دیےہیں ۔

 

***روزنامہ حریت :"قومی والی بال ٹیم  سیمی فائنل میں "

خواتین کی  قومی والی بال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کو 3-0 سے شکست  دے کر  یورپی والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل  تک رسائی حاسل کرلی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں