ترک اخبارات سے جھلکیاں - 28.08.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2029897
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 28.08.2023

***روزنامہ ینی شفق: "وزارت خارجہ کی طرف سے لیماسول میں مسجد پر حملے کی مذمت"

وزارت خارجہ نے یونانی قبرصی شہر لیماسول میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے دیے گئے بیان کی مکمل تائید کی گئی ہے۔

 

***روزنامہ صباح :" یونان کے وزیر خارجہ ترکیہ آ رہے ہیں"

یونان کے وزیر خارجہ یورگو جیراپیٹریس 5 ستمبر کو ترکیہ پہنچیں گے۔ یونانی وزیر اپنے دورے کے دائرہ کار میں وزیر خارجہ  حقان  فیدان سے ملاقات کریں گے۔

***روزنامہ ستار: علیئیف: آذربائیجان اور ترک مسلح افاوج کے درمیان تعاون اعلیٰ سطح پر  "

گزشتہ روز اپنے بیان میں آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے کہا کہ آذربائیجان اور ترک مسلح افواج (TAF) کے درمیان تعاون اعلیٰ سطح پر  ہے۔

 

***روزنامہ حریت: وزیر خزانہ شمشیک: "سیاحت کے شعبے میں ریکارڈ "

وزیر خزانہ اور وزیر خزانہ مہمت شمشیک  نے گزشتہ روز X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کہ ماہ جولائی میں  سیاحت کی شعبے میں نیا ریکارڈ  قائم کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "ترک وویمن والی بالی ٹیم  کوارٹر فائنل میں "

خواتین کی قومی والی بال ٹیم نے 2023 CEV یورپی چیمپئن شپ کے آخری 16 راؤنڈ میں بیلجیئم کو 3-1 سے شکست  دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

 



متعللقہ خبریں