ترک اخبارات سے جھلکیاں - 21.08.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2027168
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 21.08.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ وطن:" صدر ایردوان کے متواتر اہم مذاکرات "

صدر رجب طیب ایردوان نےکل اپنے دورہ ہنگری کےدائرہ کار میں  وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ہنگری میں دو طرفہ مذاکرات میں حصہ لیا  ۔صدر ایردوان  نے ازبکستان کے صدرمرزاائیف اور سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک سے بھی ملاقات کی۔

 

***روزنامہ حریت:" ایرسن تاتار: ہماری نظر کسی کی سرزمین پر نہیں ہے"

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار  نے Pile-Yiğitler سڑک کی تعمیر کے بارے میں جو کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی خودمختاری کے اندر تعمیر کی گئی ہے  کے بارے میں کہا ہے کہ اس سڑک کا زیادہ تر حصہ ان کے ملک کی  سرحدوں کے اندر ہے ،  انسانی کے لیے  بڑی اہمیت کی حامل ہے جبکہ  اس کا  فوجی مقصد نہیں ہے، ہم اپنی خود مختاری کا تحفظ کریں گے۔ ہماری نظریں کسی کی زمین پر نہیں ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق : "جرمن پریس کا قابل ذکر تجزیہ"

جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ترکیہ، روس اور قطر بحیرہ اسود کے اناج راہداری معاہدے کا متبادل تیار کر رہے ہیں جو ایک ماہ سے زائد عرصے سے معطل ہے۔ اخبار کے مطابق جس میں کہا گیا ہے کہ قطر اناج کی سپلائی کی کفالت کرے گا اور ترکیہ  معاہدے کی کوآرڈینیشن کا کام کرے گا، یہ تینوں ممالک ایک نئے معاہدے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "وزیر یوماکلی : ترکیہ  دنیا کا گیٹ وے ہوگا"

زراعت و  جنگلات کے امور  کے  وزیر ابراہیم یوماکلی نے کہا، "امید ہے کہ جب زینگےزور  راہداری کھل جائے گی، ترکیہ دنیا کے لیے گیٹ وے  کی حیثیت اختیار کر جائے گا  اور  ہمارے عالمِ ترک کے ساتھ   تجارتی اور ثقافتی تعلقات ایک بار پھر  بحال ہو جائیں گے۔

 

***روزنامہ  صباح : "سلطان آف دی نیٹ دونوں  میچوں  میں کامیابیاں "

قومی خواتین والی بال ٹیم؛ 2023 CEV خواتین کی یورپی والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں آذربائیجان کو 3-0 سے شکست دی اور  اس سے پہلے اپنے  میچ میں انہوں نے  سویڈن کو اسی سکور سے شکست دی  اور اس طرح انہوں نے دونوں میچوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں