ترک اخبارات سے جھلکیاں - 17.08.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2025795
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 17.08.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ خبر  ترک: "وزیرخزانہ شمشیک : ترکیہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں  کی پشت پر ہیں"

وزیر خزانہ  مہمت شمشیک  نے ترکیہ میں سرمایہ کاری کرنے والی جاپان کی معروف کمپنی کے ایگزیکٹوز سے ملاقات کی ہے ۔ مہمت شمشیک   نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ترکیہ میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کے ساتھ کھڑے ہیں  اور ان کو ہرممکنہ تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

 

***روزنامہ صباح: "ترکیہ تمام تر حالات کے باوجود ترقی کی راہ پر گامزن ہے "

نائب صدر جودت  یلماز  نے کہاہے کہ زلزلے کی تباہکاریوں  کے باوجود، ترکیہ کی معیشت  نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 4 فیصد کی شرح سے   ترقی  کی ہے۔ یلماز نے کہا کہ ترکیہ نےمثبت رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنی مضبوط پیداوار اور برآمدی صلاحیتوں کے ساتھ ترقی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

***روزنامہ  یینی شفق: " اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار وں کا ہجوم "

معیشت کے نئے انتظام کے بعد اب اس کے اثرات  اسٹاک مارکیٹ پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور  اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد 5  ملین  630 ہزار 160 پہنچنے  پر نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ اخبار کے مطابق   گزشتہ 15 روز میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں 5 لاکھ 37 ہزار افراد کا اضافہ  ہوا ہے ۔

 

***روزنامہ : "ترکیہ مشکلات کے باوحود کامیابیاں سمیٹنے میں مصروف "

ترکیہ کے حالیہ اقتصادی اقدامات نے مشکلات کے باوجود کامیابیاں سمیٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ترکیہ نے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کو، جو کہ عموماً  ترکیہ کی ریٹنگ  کو منفی پیش کرتا چلا آیا ہے  کو  مثبت ریٹنگ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ موڈی کے اس قدم کا دیگر اداروں پر بھی مثبت اثر پڑ سکتا ہے۔

 

***روزنامہ حریت: " عالمِ ترک ورلڈ ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو یونٹ قائم  کررہا ہے"

وزیر صحت فخر الدین قوجہ  نے کہا ہے کہ جلد ہی  ترک ورلڈ ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو یونٹ کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ وزیرصحت قوجہ  نے کہا کہ اس بارے میںٹریننگ کا سلسلہ   اگلے ماہ ازمیر میں شروع ہوجائے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں