ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

11.08.2023

2023346
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح :" ترکیہ بھر میں 65 لاکھ  رہائش گاہوں کی سرعت سے از سر نو تعمیر کا ہدف "

صدر ایردوان نے  شہری تجدید  منصوبے کے حوالے سے بتایا ہے کہ "ہم نے پورے ملک میں  65 لاکھ   فلیٹوں کی  نئے سرے سےتعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے۔  ان کی تکمیل  ہمارے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی اور  یہ زلزلے کے خلاف  کہیں زیادہ مزاحمتی  ہوں گے۔

روزنامہ خبر ترک "یوکرین: ایردوان  اناج راہداری معاہدے کی بحالی کی  راہ ہموار کر سکتے ہیں"

یوکیرنی وزیر خارجہ دیمتروکولیبا نےو اضح کیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے  کے از سر نو قیام  میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

روزنامہ سٹار"ہر کوئی صدر ایردوان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے"

ناروے  پریس  نے  اناج راہداری کی بحالی کے لیے  صدر ایردوان کے کامیاب کردار اور ڈپلومیسی پر توجہ مبذول کرانے والا ایک مضمون   شائع کیا ہے۔ اناج راہداری  کے قیام کے لیے خطے کے واحد لیڈر ایردوان ہونے کا ذکر کرنےو الے نارویجین پریس نے لکھا ہےکہ"ہر کوئی  ایردوان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، یہ عالمی سیاست کے مرکز کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں  جو کہ تمام تر عالمی سربراہان سے بات چیت کر سکنے والے لیڈر  بھی ہیں۔ ایردوان بین الاقوامی سیاست میں عظیم سطح کی طاقت  سے  ہمکنار ہوئے ہیں۔"

روزنامہ حریت :"وزارت دفاع کا انسداد دہشت گردی میں پختہ ارادے  کا پیغام "

قومی وزارت دفاع نے  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں  اپنے عزم کا پیغام دیتے ہوئے   کہا ہے کہ "دہشت گرد  اپنے انجام سے بچ نہ پائیں گے، ہماری بہادر فوج  شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی،  یہ  دہشت گردی کے خلاف اپنی  جنگ کو  آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اسی عزم کے ساتھ جاری و ساری رکھے گی۔

روزنامہ ینی شفق:"وزیرِ خزانہ مہمت شمشیک  نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ  ادارے  موڈیز کے ترکیہ سے متعلق تجزیات پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ"ہم   بین الاقوامی   معیار سے ہم آہنگ اقتصادی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے پر اٹل ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس کی عکاسی ہماری کریڈٹ ریٹنگ پر  بھی ہو گی۔ "



متعللقہ خبریں