ترک اخبارات سے جھلکیاں - 07.08.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2021096
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 07.08.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار :"ترکیہ سے سویڈن تک الٹی میٹم: وعدوں کو پورا کریں"

جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ  پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا: "ہم دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حامیوں کی جانب سے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں جمہوریہ ترکیہ اور صدر رجب طیب ایردوان کو نشانہ بنانے کی اشتعال انگیزی اور سویڈش حکام کے رویے  اور اس اشتعال انگیزی پر آنکھیں موند لینے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سویڈش حکام کو اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔

 

***روزنامہ حریت "یورپی یونین سے ترکی کے لیے ویزا دینے میں آسانی سے متعلق بیان "

یورپی یونین کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ "ترکیہ کے ویزا کو آسانی سے فراہم کرنے سے متعلق  موسم خزاں میں بات کی جائے گی۔" ترکی ایک امیدوار ملک اور مشترکہ دلچسپی کے بہت سے شعبوں میں کلیدی شراکت دار ہے۔

 

***روزنامہ صباح :  "ڈی ڈبلیو کے پرسیپشن آپریشن کا راز افشا "

جرمنی میں مقیم ایک نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے (DW) کے مولا میلاس میں تھرمل پاور پلانٹس کے بارے میں ایک بار پھر پرسیپشن آپریشن کو افشاکردیا گیاہے۔  ڈی ڈبلیو نے جرمن حکومت کی جانب سے کول پاور پلانٹس کے کام کو 'روسی قدرتی گیس کے متبادل' کے طور پر اپنے قارئین کے سامنے پیش کیا، جبکہ میلاس میں پلانٹ 'عوامی صحت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "جولائی میں آٹوموبائل کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ "

ترکیہ کی آٹو موبائل  انڈسٹری نے جولائی میں 33.2 فیصد اضافے کے ساتھ 2.7 بلین ڈالر کی برآمدات کی ہیں ۔ جنوری سے جولائی کے دوران اس شعبے کی برآمدات 16 فیصد اضافے سے 20.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔

 

***روزنامہ  ینی:  "میتے گازوز ورلڈ چیمپئن"

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ ورلڈ آرچری چیمپئن شپ کے فائنل میں قومی تیر انداز میتے گازوز،  اپنے کینیڈین حریف ایرک پیٹرز کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں