ترک اخبارات سے جھلکیاں - 31.07.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2018132
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 31.07.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "روسی رہنما کا 'ترکیہ فارمولہکی پوری دنیا میں گونج "

ترکیہ میں گیس ڈسٹری بیوشن سینٹر کے قیام کے منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ اس منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ پوتن   کے اس بیان کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "ترکی کی 6 ماہ کی آبی زراعت کی برآمدات 829 ملین ڈالر تک پہنچ گئی"

2022 کے جنوری تا جون کے عرصے میں، آبی زراعت کے شعبے نے، جس  سے ترکیہ  کو 760 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی ، 2023 کی پہلی ششماہی میں 9 فیصد اضافے کے ساتھ اپنی برآمدات کو 829 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 

***روزنامہ وطن: "ترکیہ  کی بندرگاہیں دنیا میں سرفہرست "

دنیا کی قدیم ترین اور باوقار سمندری اشاعت لائیڈز لسٹ کے ذریعہ تیار کردہ "دنیا کی ٹاپ 100 پورٹس" رپورٹ میں، ترکیہ کی چار بندرگاہیں کوجہ ایلی ، امبارلی، مرسین اور تیکر داع  2022 میں ٹاپ 100 میں شامل ہونے میں کامیاب   ہوئی ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "انطالیہ کا  8 ملین سےزاہد  سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ "

انطالیہ  میں   2019 میں قائم ہونے والے ریکارڈ  کو تورڑتے ہوئے   اس سال 8 ملین 11 ہزار 828 سیاح آئے ہیں۔  بتایا گیا کہ 29 جولائی 2019 کو یہ تعداد 8 ملین  4 ہزار 11 تھی۔

 

***روزنامہ سٹار: "فرانسیسی پریس: ترکی-مصر تعلقات کا جائزہ "

فرانسیسی پریس، جو ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات کو قریب سے جائزہ لے رہا ہے  کے مطابق   دونوں ممالک کے درمیان تعلقات افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے ایک قوت ثابت ہو سکتے ہیں۔ سیکورٹی تجزیہ کار آیا برویلا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان میل جول ایتھوپیا اور لیبیا کے بہت سے مسائل کو حل کرے گا اور اس کے تیونس، سوڈان اور چاڈ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔



متعللقہ خبریں