ترک اخبارات سے جھلکیاں - 06.07.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2007767
ترک اخبارات  سے جھلکیاں - 06.07.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: "ایردوان  سے اہم ملاقات"

صدر رجب طیب ایردوان نے ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے فون پر بات چیت کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے عمل، یورپ میں قرآن کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

***روزنامہ اسٹار: "یورپ میں اسلام کے خلاف حملے وبائی شکل اختیار کر چکے ہیں"

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے کہا کہ یورپ میں اسلام کے خلاف حملے تقریباً ایک وبا کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ فدان نے کہا کہ "اربوں لوگوں کی مقدس کتاب قرآن کو جلانا اور آزادی اظہار کی آڑ میں اس عمل کی اجازت دینا اربوں لوگوں کی صریحاً توہین ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "یورپی یونین کی طرف سے ترکیہ کو  پیغام"

یورپی یونین   کے توسیعی کمشنر اولیور ورہیلی نے کہا کہ یورپی یونین موجودہ مشکلات کے باوجود ترکیہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا منتظر ہے اور کہاکہ ہمیں اپنی مشترکہ خوشحالی اور استحکام کے لیے ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔

 

***روزنامہ  صباح : "کاٹو  کی تہہ میں  تیل  کاسمندر"

دہشت گردی سے پاک کیے جانے والے علاقے  شرناک کے  کاٹو  پہاڑ  کی تہہ میں بڑی مقدار میں تیل کے ذخائیر  برآمد ہوئے ہیں،   جوجودی اور گبر  پہاڑ  کی مقدار سے بہت زیادہ ہیں۔  ترک پیٹرولیم کارپوریشن (ٹی پی اے او) کے ریجنل ڈائریکٹر اوز شاہین کے مطابق   کاٹوپہاڑ   کی تہہ میں  تیل  کاسمندر بہہ رہا ہے۔

 

***روزنامہ یینی شفق: "اسپینی باشندے آردہ  گیولر  کے منتظر "اسپین کے ریئل میڈرڈ کلب نے فینرباہچے  کلب  کے نوجوان فٹ بال کھلاڑی آردہ گیولر  کو ٹرانسفر کرنے پر آمادہ  کرلیا ہے ۔ ریال میڈرڈ کا بارسلونا سے 18 سالہ ترک فٹ بال کھلاڑی کوکو حاصل کرنے اخبارات کے ایجنڈے پر ہے۔



متعللقہ خبریں