ترک اخبارات سے جھلکیاں - 22.06.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2003014
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 22.06.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار:"  انرجی انٹیلی جنس کا  اہم  تجزیہ"

امریکہ  میں انرجی انٹیلی جنس نے 14تا28 مئی کے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان کی فتح کے بارے میں ایک مضمون شائع کیا ہے۔ مضمون میں اس  حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ترکیہ ایک آزاد خارجہ پالیسی کا مالک ملک ہے  اور صدر ایردوان ،  کے دورِ حکومت میں ترکیہ  نے یورپ اور امریکہ کے مفادات سے آزاد اپنی آزادانہ خارجہ پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھا ہوا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق:" ترکیہ، روس اور ایران کی جانب سے YPG/PKK کی حمایت کرنے والے ممالک کی مذمت"

گزشتہ روزقازقستان کے دارالحکومت  آستانہ  میں چار فریقی مذاکرات  کا  بیسواں دور ہوا۔  روس، ترکیہ اور ایران نے اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے  جس کہ مطابق   ترکیہ، روس اور ایران نے شمال مشرقی شام میں PKK/YPG کی حمایت کرنے والے ممالک کے اقدامات کی مذمت کی ہے۔

 

***روزنامہ صباح: " وزیر اورال اولو  نے تاریخ  دے دی"

 

ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر اورال اولو  نے کہا، "ہمارا مقصد ہے کہ 2025 میں اپنی قومی تیز رفتار ٹرین کو مسافروں کی آمدورفت کے لیے شروقع کرنا ہے۔

 

***روزنامہ حریت :" انطالیہ  میں  نیا ریکارڈ"

17 جون بروز ہفتہ 86 ہزار 278  مسافروں  نے  1081 طیاروں کے ذریعے  انطالیہ پہنچنے  اور یہ  ایک روز  میں  اتنی بڑی تعداد میں  طیاروں کے ذریعے انطالیہ پہنچنے کا نیا ریکارڈ ہے۔

 

***روزنامہ وطن: " سمندری گھونگوں کی برآمدات 7.2 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی"

سال کے جنوری تا مئی کے عرصے میں ترکیہ سے سمندری گھونگوں کی برآمدات میں 159 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 7 ملین 235 ہزار 437 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ برآمدات جنوبی کوریا کو کی گئی  ہیں ۔



متعللقہ خبریں