ترک اخبارات سے جھلکیاں - 19.06.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2001396
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 19.06.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "وزیر داخلہ  یرلی قایا: ہم نے اپنی جدوجہد کے نتیجے میں  دہشت گردی کو ختم کرنے کے مقام تک پہنچا دیا ہے"

کل شرناک کے دورے کے  دائرہ کار میں جنڈا مری برگیڈ ہیڈکوارٹر   سے  خطاب کرتے ہوئے، وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے کہا، "ہم نے دہشت گردی کے خلاف اگزشتہ دس سالوں سے جاری  جنگ کے نتیجے میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے مقام پر پہنچا دیا ہے۔

 

***روزنامہ  صباح :  جودت یلماز : ایرجان ہوائی اڈے کا  نیا ٹرمینل 20 جولائی کو افتتاح کیا جائے گا۔

نائب صدر جودت یلماز  نے کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے شہر نکوسیا میں ایرجان  ہوائی اڈے کے نئے  ٹرمینل کا افتتاح  20 جولائی کو کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ اسٹار :" زبردست ترک اقدام"

ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر اورال اولو  نے کہا کہ ایک بار زنگیزور کوریڈور کے فعال ہونے کے بعد، درمیانی کوریڈور کی بوجھ اٹھانے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جائے گا، اور کہا، "خطے میں ہمارے ملک کی اسٹریٹجک پوزیشن ان منصوبوں کے ساتھ بڑھے گی  اور اس طرح علاقے میں  ترقی  ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کوریڈور سے  آذربائیجان ،  بحیرہ کیسپین، ناہچیوان اور روس کے ساتھٹرانسپورٹ کے شعبے میں نیا تعاون ابھر کر سامنے آئے  گا۔

 

***روزنامہ وطن: "مقامی درستگی گائیڈنس کٹ HKG-82 کے ساتھ ٹیسٹ فائرنگ میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا"

ترک سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل، ڈیفنس انڈسٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (TÜBİTAK SAGE) کی طرف سے تیار کردہ Precision Guidance Kit-82 (HGK-82) کے ساتھ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔

 

***روزنامہ  خبر ترک: "  ترک والی بال ٹیم نے  ڈومینک کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دے دی "

نیشنل ویمنز والی بال ٹیم نے نیشنز لیگ میں ڈومینیکن ریپبلک کو 3 ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دے دی ہے۔



متعللقہ خبریں