ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

28.04.2023

1980629
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ  حریت "اب ہم جوہری پاور کے مالک ممالک کی لیگ میں  ہیں، صدر ایردوان"

صدر رجب طیب ایردوان نے کل  آق قویو  نکلیئر پاور پلانٹ کے لیے پہلے جوہری ایندھن  کو لائے جانے کی تقریب  میں آن لائن شرکت کی۔ صدر نے اس موقع پر اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ  اب  جوہری  طاقت کے مالک  ممالک کی صف میں شامل ہو  گیا ہے۔

روزنامہ صباح:"ترکیہ اب جوہری  توانائی کا مالک ایک ملک  ہو گا، پوتن"

روسی صدر ٗ مملکت ولادیمر پوتن نے  کل آق قویو نکلیئر پاور پلانٹ کے لیے پہلے جوہری ایندھن   کو لائے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ  اب  دنیا  کی کم ترین  مالیت کے حامل  وسائل میں شامل  جوہری توانائی کی مالک ایک ریاست کی حیثیت حاصل کر جائیگا۔

روزنامہ وطن : "آئندہ کا ہدف  سنوپ اور تھریس  ہے، وزیر دونمیز"

وزیر ِ توانائی و قدرتی وسائل   فاتح دونمیز   نے کل مرسن کے آق قویو    نکلیئر پاور پلانٹ  کی تقریب  کے بعد اپنے بیان میں  اس طرف اشارہ کیا کہ اب کےبعد کا ہدف سنوپ اور تھریس کے جوہری  پاور پلانٹ ہوں گے۔

روزنامہ سٹار:" وزیر آقار کا یونان کو پیغام "

وزیر دفاع خلوصی آقار نے  کل اپنی تقریر میں کہا ہے کہ ہم یونان کے ساتھ در پیش مسائل کو قوانین کے  فریم ورک میں حل کیے جانے میں مخلص اور سنجیدہ ہیں۔   آئیے بحیرہ ایجین کو دوستی و امن کا سمندر بناتے ہیں،  اور اس کے وسائل سے   انصاف کی بنیادوں پر بروئے کار لاتے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق :" ترک ہوائی  فرم کو اپیکس کی جانب سے 2 ایوارڈ"

ترک ہوائی فرم  کو  اعلی خدماتی معیار  کے ساتھ دنیا کی  قابل اعتماد اور قابل احترام   ہوا بازی  تنظیم    کے طور پر قبول کردہ ہوائی مسافروں کے تجربات سے تعلق رکھنے والی  انجمن  اپیکس کی جانب سے یورپ کی  "بہترین    اینٹر ٹینمنٹ " اور یورپ  کی "بہترین  فوڈ سروس " پیش کرنے والی  ایئر لائن کے ایوارڈ  کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں