ترک اخبارات سے جھلکیاں - 27.04.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1980103
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 27.04.2023

 آج کے ترکیہ کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: "بیرون ملک ترک شہری آج سے ووٹ ڈالنا شروع کریں گے"

صدارتی اور پارلیمانی عام انتخابات کے لیے بیرون ملک رجسٹرڈ ترک شہریوں کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار کسٹم  چوکیوں  اور بیرون ملک قائم  دفاتر میں شروع  ہوگیا ہے جو  اتوار، 14 مئی کو شام پانچ بجے  تک جاری رہے گا۔

 

***روزنامہ  حریت: " ترکیہ کی مغرب کو  پی کے کے  سے متعلق انتباہ "

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے شمالی شام میں PKK کی دہشت گردی کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش کرنے  پر اپنے  شدید  ردعمل  کا اظہار  کیا ہے۔ قالن نے  کہا ہے کہ  PKK اور اس کی مختلف ونگز جہاں کہیں بھی ہوں گے وہ ہمارےواضح ہدف ہیں  اور ان کے خلاف  اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

 

***روزنامہ صباح : " ٹیکنو فسٹ کا  جوش و خروش "

پہلی  بار 2018 میں شروع ہونے والے  ٹیکنو فسٹ جو ٹیکنالوجی کے لاکھوں لوگوں یکجا کرنے میں  کامیاب رہا، آج 7ویں بار استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر شروع ہو رہا ہے۔ یکم مئی تک جاری رہنے والے اس میلے میں ٹیکنالوجی کے لاکھوں شائقین شرکت کریں گے۔

 

***روزنامہ ینی شفق : ترک سات 6اے 2 ارب کی آبادی کا احاطہ کرے گا"

ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل (TÜBİTAK) کے صدر حسن مندال  نے کہا ہے کہ  ترکیہ  کا پہلا ملکی اور قومی مواصلاتی سیٹلائٹ Türksat 6A سال کے آخر یا 2024 کے آغاز میں خلا کو روانہ کیا جائے گا۔ منڈل نے کہا ہے کہ  "Türksat 6A 2  جغرافیہ اور مواصلات میں آبادی کے لحاظ سے کوریج کا علاقہ وسیع ہو تے ہوئے  بلین کی آبادی کا احاطہ کرے گا۔

 

 ***روزنامہ خبر ترک: "  ایک  ملین 100 ہزار لوگ بالوں کی پیوند کاری اور ایسٹیٹک کے لیے ترکیہ میں "

2022 میں تقریباً ایک ملین   860 ہزار افراد صحت کے شعبے میں دی جانے والی سہولیات ا سے استفادہ کرنے کے لیے ترکیہ تشریف لائے ۔ ترکیہ میں بالوں کی پیوند کاری اور ایسٹیٹک کے لیے آنے والوں کی تعداد تقریباً 10 لاکھ 100 ہزار ہے۔ اس کے علاوہ، آنکولوجی سے لے کر آرتھوپیڈکس تک، قلبی سرجری سے لے کر جنرل سرجری تک، کان، ناک، گلے اور نیورو سرجری سے لے کر فزیکل تھراپی اور ان وٹرو فرٹیلائزیشن تک، طب کی تمام شاخوں میں ترکیہ آنے والے مریضوں کی  تعداد میں ہر گزرتے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں