ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

18.04.2023

1976485
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک :" استنبول فنانس سنٹر کا افتتاح"

استنبول فنانس سنٹر منصوبے  کے تحت بینکوں کے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔  صدر رجب طیب ایردوان نے   افتتاحی تقریب سے خطاب میں   کہا کہ "اس سنٹر کی اصل  قدر و قیمت کا اندازہ  اس کے کس قدر سٹریٹیجک اور   بصیر ت پر مبنی  ایک  منصوبہ ہونے کا آئندہ کے برسوں میں کہیں زیادہ  بہتر طریقے سے  ہو گا۔"

روزنامہ سٹار:" 12 دہشت گردوں کو غیر فعال  بنا دیا گیا ہے، خلوصی آقار "

وزیر دفاع خلوصی آقار  نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کل دہشت گرد تنظیم PKK کے کارندوں کے   شمالی شام میں  4 ترک فوجیوں کے زخمی  ہونے والے حملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا  ہے، ترک بہادر فوج نے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

روزنامہ حریت :"  قدرتی گیس کے والز کھل گئے، گیس کی بھرائی  کا عمل شروع،  وزیر دونمیز"

وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز  نے بحیرہ اسود  سے  قدرتی گیس نکالنے  کے آخری مرحلے  کے حوالے سے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ "کل رات سے قدرتی گیس کے کنووں کے والز کھولتے ہوئے ہم نے مرکزی  پائپ لائنوں میں گیس  کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا  ہے۔ ہمارا ہدف  بروز جمعرات گیس کو خشکی تک پہنچانا ہے۔

روزنامہ صباح :" ایف ۔16 کے حوالے سے  امریکہ کا ترکیہ کے لیے فیصلہ"

امریکی دفتر خارجہ نے ترکیہ کے پاس موجود ایف۔16 طیاروں کے کیمیونیکیشن سسٹم  لنک۔16  ٹیکٹیکل ڈیٹا   ٹرانسمیشن  نیٹ ورک کی تجدید  کے حوالے سے کٹ کی فروخت کی  منظوری دے دی ہے۔

روزنامہ  وطن :" امیجے   کی تیاری 90 فیصد تک مقامی وسائل سے  سر انجام دی گئی ہے، وزیر وارانک"

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورانک کا کہنا ہے کہ " ہمارے İMECE سیٹلائٹ کی مقامی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کیونکہ ہم نے مقامی اور قومی سطح پر IMECE  میں نصب آلات کو تیار کیا ہے۔"

 



متعللقہ خبریں