ترک اخبارات سے جھلکیاں - 13.04.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1974365
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 13.04.2023

 آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ صباح: "ایردوان  کے الفاظ دنیا کے ایجنڈے پر "

ترکیہ کے 14  مئی صدارتی اور پارلیمانی انتخابات دنیا کے ایجنڈے پر سر فہرست ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے اعلان کردہ آق  پارٹی کا انتخابی منشور عالمی پریس کے ایجنڈے پر سر فہرست ہے۔ بلومبرگ نے لکھا  ہے کہ ایردوان  نے انتخابات  میں جیت اوراقتدار کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہےجبکہ  بی بی سی نے لکھا کہ ایردوان نے  اپوزیشن کو  نئے وعدوں کے ساتھ چیلنج کیا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار "برطانوی میڈیا: ترکیہ دنیا میں  بحری جہازوں پر ڈران استعمال کرنے والا  پہلا ملک "

برطانوی میڈیا  نے لکھا کہ ترکیہ نے ٹی سی جی انادولو  پر 50 ڈرانز  تعینات  کرنے  والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے اور اس طرح  ترکیہ بحری جنگ کی تاریخ میں ایک نیا تصور لانے کی تیاری کر رہا ہے۔

***روزنامہ وطن: "  توگ گاڑی ، عالمِ ترک کے دل میں"

ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک کار توگ  جسے سب سے پہلے صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ ایمنے ایردوان کو  پیش کیا گیا اب آذربائیجان کے بعد عالمِ ترک کے دل  ازبکستان پہنچ گئی ہے۔

 

***روزنامہ حریت:"ایرسوئے:  ترکیہ سب سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرنے والا تیسرا  بڑا ملک "

وزیر ثقافت و  سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے بین الاقوامی مشرقی بحیرہ روم کے سیاحتی میلے EMITT کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ترک سیاحت نے کرونا وبا سے  اب تک اس کی بحالی کے دوران بڑے پیمانے پر سیاحت کے شعبے میں پیش رفت کی ہےاور ترکیہ  سیاحت کے شعبے میں تیسرا برا ملک بن چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں