ترک اخبارات سے جھلکیاں - 10.04.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1972339
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 10.04.2023

آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ سٹار : "ایردوان    نے سیٹلائیٹ  İMECE کی تصاویر کی شئیرنگ "

صدر رجب طیب ایردوان سیٹلائیٹ  İMECE کی تصاویر کی شئیرنگ  کرتے ہوئے   ملکی اور قومی وسائل سے تیار کردہ پہلے ہائی ریزولوشن آبزرویشن سیٹلائٹ کے  11 اپریل کو خلا میں چھوڑے جانے سے آگاہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت:  "وزیر دونمیز کے بیان کو  بلومبرگ نے دنیا  میں پیش کردیا "

ترکی نے بحیرہ اسود کی گیس کی  فراہمی سے  متعلق  الٹی گنتی شروع  ہو گئی ہے۔  امریکہ سے نشریات پیش کرنے والے ادارے  بلومبرگ نے  وزیر توانائی اور قدرتی وسائل کے بیان کو اپنے صفحہ پر جگہ دیتے ہوئے  قارئین  کو  ماہ مئی تک ترکیہ کی اپنی قدرتی گیس کو گھروں تک پہنچانے  کی پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  : " آٹو موبائل  میں تاریخی ریکارڈ"

ترکی کی آٹو م بائل  انڈسٹری نے مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر ایک تاریخی ریکارڈ توڑا اور 22.8 فیصد اضافے کے ساتھ 3.3 بلین ڈالر کی برآمدات  کی ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "زرعی برآمدات میں ریکارڈاضافہ "

زرعی شعبے نے   8 ارب 626 ملین ڈالر کے ساتھ اب تک کی پہلی سہ ماہی کی بلند ترین برآمدات کرنے  کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 

***روزنامہ صباح "وزیر ایرسوئے: ہم امریکہ کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ فلمیں برآمد کرنے والا ملک ہیں"

ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے اینی میٹڈ فلم "Mannu is in Çanakkale" کے پریمیئر کے موقع پر کہا، "ہمارا ملک فلمی صنعت میں بہت ترقی یافتہ سطح پر پہنچ گیا ہے اور ہم  امریکہ کے بعد  دنیا میں سب سے زیادہ فلمیں ایکسپورٹ کرنے والے ملک کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں