ترک اخبارات سے جھلکیاں - 03.04.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1969012
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 03.04.2023

 آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ صباح: "وزارت خارجہ کی طرف سے امریکہ اور یونانی قبرصی انتظامیہ کو  واضح انتباہ"

وزارت خارجہ نے نیو جرسی سٹیٹ نیشنل گارڈ آف یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ کی طرف سے یونانی قبرصی انتظامیہ کے ساتھ  معاہدے پر دستخط کرنے کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں امید ہے کہ یونانی قبرصی فریق اس حقیقت کو  سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ  کبھی بھی مادر وطن اور ضامن  ملک ترکیہ  نقصان  نہیں پہنچا سکتے ہیں اور ہم قبرص کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر قسم کے اقدامات جاری رکھیں گے۔

 

***روزنامہ وطن:" آقار: مسلح افواج نے گزشتہ 3 ماہ میں 340 دہشت گردوں کو  غیر فعال کردیا"

وزیر قومی دفاع  حلوصی اقار  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  گزشتہ 3 ماہ میں 340 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا ہے۔ہمیں ان دہشت گردوں کی کون پشت پناہی کررہا ہے  کوئی فرق نہیں پڑتا۔  چاہے وہ  ان دہشت گردوں کو  ہتھیار، ہیلی کاپٹر، گولہ بارود رقوم فراہم کریں ، ہم دہشت گردوں کو غیر فعال کرنے کے بارے میں پُر عزم ہیں ۔

 

***روزنامہ  سٹار: برطانوی میڈیا: Bayraktar TB2 نے روس کی فوجی برتری کو مجروح  کرکے رکھدیا "

روس اور یوکرین کے زیر استعمال مسلح ڈرانز   کا   موازنہ کرتے ہوئے، برطانوی پریس نے Bayraktar TB2 کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ برطانوی پریس نے تبصرہ کیا کہ 'Bayraktar TB2 نے روس کی زبردست فوجی برتری کو ختم کرکے رکھدیا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق : "آق قویو  نازک مرحلے  میں "

ترکیہ کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ  آق قویو    نیوکلیئر پاور پلانٹ (این جی ایس) کے پہلے یونٹ کی بنیاد رکھے ہوئے 5 سال ہو گئے ہیں۔ اس عمل میں پاور پلانٹ کے تمام یونٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا اور منصوبے میں اس سال شروع ہونے والے پہلے یونٹ کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے  اور  تعمیراتی جگہ پر کام بلا تعطل جاری ہے۔

 

***روزنامہ حریت:" 3 ماہ میں 7لاکھ 79 ہزار 920 سیاح انطالیہ تشریف لائے"

یکم جنوری سے 31 مارچ کے درمیان انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد7   لاکھ  79 ہزار 920 تھی۔ سیاحوں کی تعداد کے لحاظ سے روسی  باشندے  پہلے، جرمن دوسرے اور برطانوی تیسرے نمبر پر  ہیں۔



متعللقہ خبریں