ترک اخبارات سے جھلکیاں

17.02.2023

1947720
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن:’’امیدیں تا حال ترو تازہ‘‘

صدی  کی آفت قرار دیے جانے والے قاہرامان ماراش کے  زلزلے کے 12 ویں روز صوبہ خطائے کی تحصیل انطاکیہ  کے اودا باشے محلے کے ایک اپارٹمنٹ کے ملبے تلے سے  26 سالہ مہمت علی اور 34 سالہ مصطفی آوجی کو آفت آنے کے 261 گھنٹے بعد زندہ سلامت  نکالنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔

روزنامہ سٹار:’’ دنیا بھر میں  علینہ کا چرچا‘‘

قاہرامان ماراش میں زلزلے  کے 11 روز بعد تلاش و بچاو ٹیموں کی جانب سے ملبے تلے دبی 17 سالہ دوشیزہ علینہ کی طبی حالت  نے ڈاکٹر حضرات کو ششدر کر کے رکھ دیا ہے۔ برطانوی  ڈیلی میل روزنامہ  نے لکھا ہے کہ  نوجوان لڑکی کو 248 گھنتے بعد ملبے  تلے سے صحیح سلامت  نکالنے کی کاروائی  سے متعلق خبر کو ’ ناقابلِ یقین‘ جلی حروف کے ساتھ اپنے قارئین تک پہنچایا ہے۔

روزنامہ خبر ترک:’’نیٹو سے اظہار یکجہتی دورہ‘‘

ترکیہ کو ہلا کر رکھ دینے والے  خوفناک زلزلے کے بعد نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ینز اسٹولٹن برگ  ترکیہ کے دورے پر تشریف لائے ۔ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  سے ملاقات کرنے والے اسٹولٹن برگ نے  کہا کہ’یہ کسی اتحادی ملک  میں  پیش آنے والی عظیم ترین آفت ہے‘،  نیٹو کے اتحادی ممالک ترکیہ سے تعاون کو جاری رکھیں گے۔

روزنامہ صباح:’’نیٹو  کنٹینر سٹی  قائم کرے گا‘‘

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ سے  دفتر ِ خارجہ میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس میں  بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا کہ نیٹو کونسل نے تین ہزار  افراد کے قیام کے لیے کنٹینر اور خیمے  روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رونامہ حریت:’’ہم نیٹو کی توسیع کے حق میں ہیں، وزیر چاوش اولو‘‘

ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے  سویڈن اور فن لینڈ کے سلسلہ رکنیت  نیٹو کے بارے میں  بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نیٹو میں وسعت لائے جانے  کے حق میں ہیں البتہ  ان دونوں ممالک کو اور بالخصوص سویڈن کو بعض اقدامات اٹھانے  ہوں گے ۔  انہوں نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حامیوں کی اشتعال انگیز کاروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ  ہر گز ٹھیک نہیں ہوا۔‘

 



متعللقہ خبریں