ترک اخبارات سے جھلکیاں

14.02.2023

1946212
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "چاوش اولو کی جانب سے شامی  شہریوں کے لیے دروازے کھل گئے  ہیں دعووں پر جواب"

وزیر  خارجہ  میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ قاہرامان ماراش   میں زلزلے کے باعث  شام سے ترکیہ کو پناہ گزینوں  کے ریلے آنے  کے دعوے حقائق کے منافی  ہیں،     دہشت گرد تنظیم  PKK اور وائے پی جی کے زیر کنٹرول مقام  پر سرحدی  دروازے کھولنے کو زیر بحث بھی نہیں لایا جا سکتا ۔

روزنامہ حریت "73سال گزرنے کے باوجود  اس امداد کو نہ بھول پائے"

اپنی تاریخ کے بد ترین زلزلوں  میں سے ایک کا سامنا کرنے والے ترکیہ کے لیے  پوری دنیا بر سرِ پیکار ہے۔ 73 برس قبل  جنگ  کے پنجے میں پھنسے جنوبی کوریا کو فوجی بھیجنے والے ترکیہ کو  فراموش نہ کرنے والے  سیول  نے ایک قابل توجہ  کاروائی کی ہے۔ صدرِ مملکت  یون ُسک ییول  نے "خون کے رشتے  کے ساتھ  حاصل کردہ ایک اتحادی اور برادر  ملک  "  ترکیہ  کے لیے  ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ تعاون  فراہم کرنی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ خبر ترک "نیٹو کا ترکیہ  سے اظہار یکجہتی کا پیغام "

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ  کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں پیش آن والے زلزلوں کے باعث  نیٹو کے رکن ممالک ترکیہ کے ساتھ مضبوط سطح کے تعاون کی حالت میں ہیں۔

روزنامہ  صباح"دنیا بھر میں بہادر   نرسوں کا چرچا"

غازی اینتپ  میں  زلزلے کے دوران ایک اسپتال  کی نرسوں کے   نومولود بچوں کی حفاظت کے لیے انکیوبیٹرز کی طرف دوڑ لگانے  کے مناظر  دنیا  کے ایجنڈے میں  شامل ہوئے۔  برطانوی اخبار ڈیلی میل  نے لکھا ہے کہ "اس عظیم سطح کے زلزلے میں  'پر احتشام'  نرسوں نے  نو مولود بچوں کے  زلزلے سے ہلنے والے  انکیوبیٹرز   کو گرنےسے بچانے کے  لیے  اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھتے ہوئے  دوڑ  لگائی۔

روزنامہ سٹار"  کھیل کی دنیا یک قلب  "

کھیلوں سے وابستہ   شخصیات نے ' صدر کی آفت' قرار دیے گئے قاہرامان ماراش زلزلے  کے بعد   ترکیہ  سے تعاون کیا ہے۔  بیرون ملک  کلبوں میں  کھیلنے والے ترک کھلاڑیوں سمیت  کئی ایک شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ  کھلاڑیوں نے  ترکیہ سے تعاون کی اپیل کی ہے۔  فٹ بال میچوں میں   پریکٹس اور سرکاری میچوں سے قبل ایک منٹ کی احترامً خاموشی اختیار کی گئی۔   نیلامی کے ذریعے  یونیفارم فروخت کرنے کی مہم  میں  کئی ایک نامور کھلاڑیوں نے  اپنے تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں