ترک اخبارات سے جھلکیاں

10.02.2023

1944860
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح"ایردوان:ہمارے عوام بالکل    پریشان  نہ ہوں"

قاہرامان ماراش زلزلے کے بعد  جائزے لینے کی غرض سے  غازی اینتپ اور عثمانیہ  کا دورہ  کرنے والے  رجب طیب ایردوان  نے عوام سے  بات چیت کے دوران کہا  ہے کہ "آپ لوگ  اندیشہ  مت رکھیں ،  ہم نے  جس طرح وان کے   خوفناک زلزلے  کے زخموں کو مندمل کیا ہے ، ملاتیا، بن گیول اور ازمیر میں  جس طرح ہم نے مالکین  کے لیے  سرعت سے عمارتیں تعمیر کرتے ہوئے  ان کے حوالے کیا ہے  ، اسی طریقے سے   متاثرہ دس  شہروں میں بھی  اسی سرعت سے  بحالی کا کام   مکمل کرتے ہوئے  مکانات کو  مالکین کے سپرد کیا جائیگا۔

روزنامہ حریت "یورپی یونین کے سربراہان  کی جانب سے ایردوان کو زلزلہ خط"

یورپی یونین کے رکن ممالک کے سربراہان  نے قاہرامان ماراش میں آنے والے زلزلے  کے حوالے سے صدر ایردوان کا ایک خط بھیجا ہے۔   اظہارِ تعزیت  کرنے والے   27 سربراہان  نے ترکیہ کے ساتھ  مکمل طور پر یکجہتی  و تعاون کرنے   کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ"ہم قریبی  روابط کے ساتھ  اپنے تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہیں،  ہمارے خیالات آپ اور آپ کے عوام  کے  ساتھ ہیں۔ "

روزنامہ خبر ترک "چاوش اولو : دنیا بھر سے ہمارے  ساتھ بھر پور تعاون کیا جا رہا ہے"

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے  کہ  ترکیہ کے 10 شہروں کو  بری طرح متاثر کرنے والے زلزلوں کے بعد  دنیا  کے سبھی ممالک نے  ترکیہ کے ساتھ  مضبوط  تعاون کا مظاہرہ کیا ہے، اسوقت  56 ممالک سے 6 ہزار 479 اہلکار  مدد کی غرض سے  متاثرہ علاقوں میں سر گرم عمل ہیں اور 19 ممالک سے نئی امدادی ٹیمیں  24 گھنٹوں کے اندر ترکیہ پہنچیں گی۔

روزنامہ  سٹار "قاہرامان ماراش زلزلے   کے بعد جزیرہ برطانیہ کو  انتباہ: ہم   چت  سیدھے ہو جاتے "

سیسمولوجسٹ سٹیفن ہکس، جو یونیورسٹی کالج لندن میں ریسرچ اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں،  کا کہنا ہے  کہ اگر  قاہرامان ماراش جیسا زلزلہ  برطانیہ میں آتا تو  برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ اور برسٹل جیسے شہر ملیا میٹ ہو کر رہ جاتے۔

روزنامہ ینی شفق "زلزلے نے کلبوں  کو بھی متاثر کیا ہے"

10 شہروں میں تباہ کاریاں مچانے والے زلزلے  خطے کے سپورٹس کلبوں کو بھی   گہرائیوں سے متاثر کیا ہے۔ کئی  کلب   اپنے اپنے شہروں کو ترک گئے ہیں تو  بعض کھلاڑیوں کی  زلزلے میں اموات کی وجہ سے  سخت دھچکہ لگنے والے کلب  لیگ سے دستبردار ہونے پر سوچ و بیچار کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں