ترک اخبارات سے جھلکیاں

17.01.2023

1933869
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن:" وزیر چاوش اولو: ہر سطح پر  ایف ۔ 16  کے حوالے سے معاہدہ طے  پا گیا ہے"

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ایف۔16 کے حوالے سے  عسکری مذاکرات پایہ تکمیل کو پہنچ گئے  ہیں۔   امریکی  وزارت دفاع  نے  متعلقہ  دستاویز  دفتر خارجہ کو بھیج دی ہیں۔  ملکی انتظامیہ نے   دفتر خارجہ کی وساطت سے  غیر سرکاری طور پر  کانگرس کو آگاہی کر ا دی ہے، کانگرس سے کوئی اعتراض سامنے نہ آیا تو یہ سلسلہ   اپنےانجام کو پہنچ جائیگا، انتظامیہ کے ساتھ  ہر سطح پر ہماری مفاہمت قائم ہو گئی ہے۔

روز سٹار : "ترکووچ :  بلا ترکیہ کے  کیا  ہوگا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے"

بوسنیا ۔ ہرزوگوینا  کی وزارتی کونسل کے نائب  صدر  بسیرا  ترکووچ   نے کل اپنے  بیان میں کہا ہے کہ"  ترکیہ  مختلف خطوں میں انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے ،  ترکیہ کے بغیر مغربی بلقان میں  قطعی طور پر امن وآشتی کا ماحول قائم نہیں ہو سکتا تھا۔   یعنی اس کی عدم موجودگی میں کیا ہوگا،  یہ  سوال ہم سب کے سامنے ہے ، کیونکہ یہ ملک طاقتور ہے۔ "

روزنامہ صباح :" ترکیہ کا  آئرن ڈوم  یونان  کے ایجنڈے میں "

یونانی پریس میں ترکیہ  کے آئرن ڈوم    بل   کی وسیع بازگشت سنائی دی  ہے۔ فضائی دفاعی نظام کے بارے میں  ایک  یونانی صحافی نے  یہ اصطلاح استعمال کی ہے، Achilles tendon  اس نے لکھا ہے کہ صدر ایردوان کے الفاظ کہ "ہم ایک رات اچانک آ سکتے ہیں"  بے جا نہیں  ہیں، یہ چاہیں  تو ایک گھنٹے کے اندر ہم تک پہنچ سکتے ہیں۔ "

روزنامہ خبر ترک :" ترک  بحری  تجارتی    جہازوں کی کھیپ  عالمی سطح پر 14 ویں نمبر پر "

وزیر برائے  امورِمواصلات و  بنیادی ڈھانچہ  عادل قارا اسماعیل اولو  نے واضح کیا ہے کہ ترک  پرچم بردار تجارتی  بحری  جہازوں کی فلیٹ  سال 2021 کے مقابلے میں ایک قدم  آگے بڑھتے ہوئے دنیا میں 14 ویں نمبر پر آگئی ہے۔

روزنامہ حریت " انطالیہ  میں  2023  کی سیاحتی سرگرمیوں کو تیز ترین آغاز"

انطالیہ کو  سال 2023 کے پہلے 15 دنوں میں  1 لاکھ 18 ہزار 762 سیاح آئے۔  سب سے روسی سیاحوں نے اس شہر کا رخ کیا ہے تو اسرائیلی سیاحوں کی تعداد میں بھی قابل ِ ذکر اضافہ ہوا  ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں