ترک اخبارات سے جھلکیاں

06.01.2023

1928982
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت "ایردوان  کی سربراہان سے بات چیت  کے بعد  فائربندی کا فیصلہ "

صدر رجب طیب ایردوان  کی  کل روسی اور یوکرینی صدور پوتن اور زیلنسکی سے   بات چیت کے بعد کریملن نے فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔  اس اعلامیہ کے مطابق   روس   6 تا 7 جنوری یوکرین میں فائر بندی پر عمل درآمد کرے گا۔

روزنامہ سٹار "دمشق میں 11 برس بعد اعلی سطحی  رابطہ"

صدر  رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ شام کے ساتھ باہمی تعلقات کو معمول پر لانے   کے حوالے سے "روس۔ ترکیہ اور شام  نے ایک سلسلے کی داغ بیل  ڈالی ہے،    اولین طور پر ان ممالک کے وزرا خارجہ  یکجا ہوں گے اور بعد ازاں   ملکی سربراہان کی ملاقات ہو گی۔ "

روزنامہ خبر ترک "ترک مسلح افواج  دنیا کی طاقتور ترین 11 ویں فوج"

گلوبل فائر پاور ویب سائٹ جس کا مرکزی دفتر امریکہ میں ہے نے  بین الاقوامی فوجی طاقت کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتی ہے، نے 2023 کے حوالے سے ایک  فہرست شائع کی ہے، جس میں 145 ممالک کی فوجوں کی درجہ بندی ان کی خصوصیات جیسے کہ تکنیکی ترقی، افرادی قوت،  طویل  عمر اور نقل و حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ ترکیہ نے رینکنگ میں اپنا مقام برقرار رکھا اور 2022 کی طرح 11ویں نمبر پر اپنی جگہ بنائی ہے۔

روزنامہ ینی شفق " دو شہروں کو  16 ملین سے زائد  سیاح آئے"

ترکیہ کے  اہم ترین سیاحتی مراکز میں شامل میں  انطالیہ کو  گزشتہ برس تقریباً ساڑھے 13 ملین  اور معلا کو 3 ملین کے قریب سیاح   آئے  ۔

روزنامہ صباح "قارا اسماعیل اولو:  کروز  مسافروں کی تعداد سال 2022 میں دس لاکھ سے تجاوز کر گئی"

وزیر برائے مواصلات و انفرا سڑکچر  عادل قارا اسماعیل اولو  کا کہنا ہے کہ گزشتہ  برس کروز کے ذریعے ترکیہ کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ رہی ہے۔



متعللقہ خبریں