ترک اخبارات سے جھلکیاں - 02.01.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1926497
ترک اخبارات  سے جھلکیاں - 02.01.2022

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  خبر  ترک: "یونان کے بارے میں آقار کا رد عمل: " غلط حساب  لگانے سے گریز کرو"

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے  کہا کہ یونان نے اپنی غلطیوں کو چھپانے کے لیے ترکیہ پر "توسیع پسندی اور نظر ثانی کی پالیسیاں" جیسے جھوٹے الزامات لگائے ہیں ۔ یونان سے بحیرہ ایجیئن اور بحیرہ روم میں یکطرفہ اقدامات نہ کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے، آقار نے کہا، "انقرہ سے غلط حساب کتاب  کرنے سے باز آنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار: " آلتون : عالمی  پلیٹ فارم پر اپنے مفادات کا تحفظ "

صدر کے اطلاعاتی  امور  کے  ڈائریکٹر  فخر الدین  آلتون نے کہا کہ ترکیہ میں سماجی انصاف کے حوالے سے بہت اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ "اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی میدان میں ناانصافیوں  کا قلع قمع  کیا جائے  اور اپنے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ آالتون نے کہا کہ ہم اس وقت  عالمی انصاف کے لیے بین الاقوامی جدوجہد جاری رکھے

 

***روزنامہ  وطن: "وزیر نباتی کی طرف سے ترکیہ کا صدی کا پیغام"

وزیر خزانہ نورالدین نباتی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ترکیہ کی صدی کے موضوع کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔ وزیرنباتی  نے شئیر کردہ ویڈیو میں کہا ہے کہ ہم نے  ماہ دسمبر میں اپنے ملک اور قوم کے لیے دن رات محنت کی ہے  اور  اپنے ملک کو ترک صدی کے لیے تیار کیا ہے اور  ہم ایک ایک کر کے اپنے  تمام اہداف حاصل کرلیں گے۔

 

***روزنامہ  حریت: "دہشت گردی سے آزاد  کوہ   گبر  سے  معیشت میں عظیم شراکت"

ترکیہ نے حال ہی میں اپنی قدرتی گیس اور تیل کی دریافتوں سے اپنا نام روشن کیا ہے۔ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سے پاک ہونے والے شرناک کے گبر علاقے سے نکالا جانے والا تیل معیشت میں بہت بڑا حصہ ڈال رہا ہے۔شرناک  میں تیل کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ خطے سے یومیہ 25,000 بیرل تیل نکالنے کی کوششیں تیزی  تیز کردی گئی ہیں۔

 

***روزنامہ  صباح:" ترکی توانائی کا مرکز بنے گا"

ترکیہ اپنی بین الاقوامی قدرتی گیس پائپ لائنوں، مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پاور پلانٹس اور زیر زمین قدرتی گیس ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے ساتھ توانائی کی فراہمی کے تحفظ کو یقینی بنا رہا ہے تو  دوسری طرف   وہ یورپ میں اس بحران پر قابو پانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔  ترکیہ ،  ترکمان گیس کو پہلے ترکیہ اور پھر آذربائیجان کے بعد یورپ پہنچانے کی کوششیں جاری  رکھے  ہوئے ہے تو اس کے ساتھ ہی ساتھ   وہ  روسی گیس کو   بھی یورپ تک پہنچانا ہے چاہتا ہے۔



متعللقہ خبریں