ترک اخبارات سے جھلکیاں

30.12.2022

1925716
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق :"آقار: شامی شہریوں کے بر خلاف کوئی قدم اٹھانا ہمارے لیے  زیر بحث نہیں ہو سکتا"

وزیر ِ دفاع خلوصی آقار نے ماسکو میں وزرا دفاع اور  خفیہ معلومات  اداروں کے سربراہان کے درمیان  منعقدہ سہہ  رکنی  اجلاس کے بارے میں  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ " ہمارے لیے ترکیہ اور شام میں مقیم شامی بھائیوں کے بر خلاف کوئی اقدام  اٹھانا  ناممکن ہے، ان کو مشکلات سے دو چار کرنے والے  کسی موقف کو ہم نے اپنایا ہے اور نہ ہی اپنائیں گے۔

روزنامہ حریت "اس کے انجام  آپ کے لیے اچھا نہیں ہو گا"

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے یونانی  پریس میں   سمندری حدود کو 12 میل تک  بڑھائے جانے سے متعلق خبروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  کجا 12 میل  ہم  بحیرہ ایجین میں  مزید ایک میل   تک توسیع کرنے کی  اجازت نہیں دیں گے۔   سن 1995 میں اس ضمن میں  ترک پارلیمنٹ کا فیصلہ  واضح اور تاحال لاگو ہے۔ ہم یونان کو ایک بار  پھر انتباہ دیتے ہیں ، کہ آپ مہم جوئی سے باز آجائیں  ، اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔

روزنامہ سٹار"امریکہ کا صدر ایردوان کے بارے میں  اعتراف "

امریکی   تھنک ٹینک  اٹلانٹک کونسل نے صدر رجب طیب ایردوان کی روس۔ یوکرین جنگ کے حوالے سے پالیسیوں  کو خوب سراہا ہے۔  شائع کردہ کالم  میں  اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اگر  ایردوان  نہ ہوتے تو ہمیں قحط کا سامنا کرنا پڑتا۔

روزنامہ صباح"سال نو  کی تعطیلات کے لیے روسی شہریوں کی ترکیہ میں دلچسپی"

روسی نیوز ایجنسی ریا نووسطی  کی خبر کے مطابق   سال نو کے موقع پر روسی سیاحوں کے لیے اول نمبر کا سیاحتی مقام ترکیہ ہے۔

روزنامہ وطن "ڈیجیٹل ترک لیرے میں پہلی ادائیگی"

ترکیہ جمہوریہ  سنٹرل  بینک نے ڈیجٹیل  ترک لیرا منصوبے کی  پہلی کڑی  کے دائرہ کار میں  پہلی ادائیگی کو کامیابی سے سر انجام دے دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں