ترک اخبارات سے جھلکیاں - 29.12.2022

ترک ذرئع ابلاغ

1925250
ترک اخبارات  سے جھلکیاں - 29.12.2022

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  صباح "ایردوان : ہم سائنس اور ٹیکنالوجی میں آگے بڑھ رہے ہیں"

TÜBİTAK اور TÜBA ایوارڈز کی تقریب میں  اپنے خطاب  میں   صدر رجب طیب ایردوان نے کہا، "ترکیہ  سائنس اور ٹیکنالوجی کے احیاء کے دور میں داخل ہو چکا ہے  اور یہ  ملک آئندہ   جغرافیہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا مرکز ہو گا۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : "فنانشل ٹائمز: ترکیہ سے ایڈوانٹیج حاصل کیا جاسکتا ہے "

برطانوی فنانشل ٹائمز کے ایک مضمون میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکیہ اور صدر رجب طیب ایردوان نے ٹرمپ کارڈ کا کامیابی سے استعمال کیا، "روس یوکرین جنگ کی وجہ سے ترکیہ واقعی فائدہ اٹھا رہا ہے  اور  مستقبل میں بھی اٹھاتا ہوا دکھائی دیتا ہے  اور یہ ملک  یوکرائنی امن مذاکرات میں بڑا   اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

 

***روزنامہ وطن:  "صدر ایردوان  کی  نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی"

ترکیہ  کی قومی اسمبلی   کے اسپیکر  مصطفیٰ سین شَن توپ نے کہا، "میں نے روس اور یوکرین کے درمیان امن کی کوششوں کی وجہ سے صدر ایردوان کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔  میں نے یہ درخواست خود  کی ہے اور دیگر ممالک بھی  ایسی ہی درخواست  کریں گے۔

 

***روزنامہ حریت :  "بحیرہ اسود کی گیس مارچ میں جلنا شروع ہو جائے گی"

 توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح  دونمیز  نے اعلان  کہا ہے کہ  مارچ 2023 کے آخر تک عام   لوگ بحیرہ اسود کی گیس  استعمال کرنا  شروع کردیں گے۔

 

***روزنامہ سٹار "نیو یارک ٹائمز نے ریوانی کی ترکیب شیئر کی"

امریکہ کے معروف اخبارات میں سے ایک نیویارک ٹائمز نے اپنے قارئین کے ساتھ روایتی ترک میٹھے ریوانی کی ترکیب شیئر کی ہے ۔ اخبار نے لکھا، "یہ ترک دہی والا   کیک،  چیز کیک سے زیادہ ہلکا اور مزیدار ذائقہ رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں