ترک اخبارات سے جھلکیاں - 19.12.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1920431
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 19.12.2022

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  ینی شفق :  "ترکیہ، جرمنی اور یونان کے درمیان اہم رابطہ"

بیلجیم میں ترکیہ، جرمنی اور یونان کے وفود کا سہ فریقی اجلاس ہوا۔ مذاکرات کے دوران  ترکیہ اور  یونان کے درمیان مواصلاتی چینلز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

***روزنامہ اسٹار "ہم سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہوں گے"

ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عادل قارا اسماعیل اولو  نے کہا کہ وہ 2023 میں پہلے مقامی مواصلاتی سیٹلائٹ Türksat 6A کو خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو ترکیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ تیار کرنے کے قابل 10 ممالک میں شامل کرنے کے قابل بنائے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک  "چار  بحری جہاز ایک ہی وقت میں ڈیوٹی پر "

ٹرکش پیٹرولیم کارپوریشن (TPAO) نے اطلاع دی ہے کہ فتح، یاووز اورقانونی  ڈرلنگ جہاز بحیرہ اسود میں اپنے فرائض ادا کرنے کے علاوہ   عبد الحمیدخان بحری  جہاز  بھی بحیرہ روم میں ڈرلنگ کر رہا ہے۔

 

***روزنامہ صباح:  "ترک سائنسدان سانس کے ذریعے  بیماریوں کا پتہ لگائیں گے "

ترک سائنس دان ایک ایسی ڈیوائس تیار کررہے ہیں جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انسانی سانس میں موجود اجزاء سے بیماری کا پتہ لگا سکے گا۔

 

***روزنامہ حریت : "  ورلڈ کپ میں چیمپیئن ارجنٹائن"

ارجنٹائن نے 2022 کے ورلڈ کپ فائنل میں پینالٹی پر فرانس پر 4-2 کی برتری قائم کر کے چیمپئن شپ جیت لی، 90 منٹ کےدوران  مقابلہ   2-2  سے برابر رہا ہے  جبکہ  مزید وقت میں مقابلہ  3-3  گول  سے برابر رہا  جس پر فیصلہ پنلٹی  سے ہوا۔



متعللقہ خبریں