ترک اخبارات سے جھلکیاں

13.12.2022

1918320
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق:"صدر ایردوان کی جانب سے  پیٹرول کا مژدہ"

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ   انویشن  ویک کے  تحت انویولیگ  چمپین شپ  ایوارڈ تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "پیٹرول   کے حوالے سے مختلف   اضلاع سے خوشخبریاں موصول ہو رہی ہیں۔ ہم  اندرون ملک  تیل کی  پیداوار کو آئندہ برس   یومیہ  1 لاکھ  بیرل   تک  بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں۔"

روزنامہ حریت:"آقار کا یونان  کو انتباہ"

وزیر دفاع خلوصی آقار   کا کہنا ہے کہ یونان  عقل و منطق سے عاری  اور غیر قانونی   مطالبات اور دعووں  کے ساتھ مسلسل   اشتعال  انگیز کاروائیاں اور حملہ آور  بیانات   کے ذریعے  تناو کو شہہ دینے کے   لیے  ہر طرح کی راہوں کو اپنا رہا  ہے۔   کسی بھی  بس ہو گیا   کی  اجازت دینا ہمارے لیے نام ممکن ہے۔ جو لوگ اپنا مستقبل اچھا چاہتے ہیں انہیں کل اور آج کی غلطیوں سے واپسی اختیار  کر لینی  چاہیے۔

روزنامہ سٹار:" این ایم یو، کزل ایلما، حر جیٹ۔۔۔ فوربس: ترکیہ  کے  فوجی طیارے  2023 میں  آسمانوں پر ہوں گے"

 پوری  دنیا کی   توجہ  2023 میں    آسمانوں پر پرواز کرنے والے قومی لڑاکا طیاروں، کزل ایلما، حر جیٹ  اور گیوک سونگر  پر مرکوز ہے۔   امریکی جریدے فوربس   نے 'یہ ہیں ترکیہ کے 2023 میں  پہلی پرواز کی منصوبہ بندی ہونے والے فوجی طیارے'  کے زیر عنوان  ایک  تحریر میں قومی جیٹ اور ڈراونز    پر ایک   جائزہ    شائع کیا ہے۔

روزنامہ صباح:" علامتوں کا پُل   تاریخ میں رقم بند"

وزیر مواصلات و انفرا سٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو   کا کہنا ہے کہ 318 میٹر  بلندٹاور پر نصب  کردہ  16  میٹر   بلند معماری  مقصد کے حامل توپ کے گولے   کی بدولت  1915 چناق قلعے  پل دنیا کے بلند ترین  ٹاور  کا حامل سسپنشن برج کی حیثیت  سے   اپنی نوعیت کا واحد پل  ہے۔

روزنامہ خبر ترک :"126 ملین ڈالر کی  ترک سومون مچھلی کی برآمدات"

بحیرہ اسود  کے علاقے سے  جنوری تا نومبر 2022 کے دورانیہ میں ترک سومون مچھلی کی برآمدات  207 فیصد کے اضافے کے ساتھ 205 ملین  8 لاکھ 59 ہزار ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔



متعللقہ خبریں