ترک اخبارات سے جھلکیاں - 10.11.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1904724
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 10.11.2022

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ حریت "دفاعی صنعت کا شعبہ ترک  صدی کی اہم سنگ بنیاد ثابت ہوگا "

صدر رجب طیب ایردوان نے دفاعی صنعت کے قیام کی  37 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ "ترکیہ ایک مضبوط ملک  کی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور  دفاعی صنعت میں پیش رفت کی بدولت اپنے خطے میں ایک بات منوانے والا ملک بن چکا ہے۔ حالیہ برسوں میں ہمارا مقصد ہے اپنے اہداف کو حاصل کرکے دفاعی صنعت میں جو تاریخی رفتار حاصل کی ہے اس کا تاج پہننا ہے۔ دفاعی صنعت کا شعبہ مجھے یقین ہے کہ یہ ترک  صدی  کا اہم  سنگِ میل  ثابت ہوگا۔

 

***روزنامہ اسٹار "عالمی  برانڈ  والوو کی  ٹوگ کی تعریف"

ترکیہ  کی مقامی  کار ٹوگ سویڈن میں دنیا کی آٹوموٹیو کمپنی والوو کی  جانب سے   بڑی تعریف کی گئی ہے۔ سویڈن سے شائع ہونے والے اخبار ایکسپریسن کے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ برانڈ کی نئی الیکٹرک کار ٹوگ جو لانچ ہونے والی ہے کو  یورپ  بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق:  "زرعی شعبے سے ریکارڈ برآمدات"

زرعی شعبے نے جنوری تا اکتوبر  تک کی سب سے زیادہ برآمدات  کا ریکارڈ قائم کیا ہے  اور ان برآمدات سے  27 ارب 525 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے۔

 

***روزنامہ  صباح : " جرمنی کی نگاہیں  ترکش ائیر لائینز پر "

ٹرکش ایئر لائنز (THY) جو برطانیہ میں قائم اسکائی ٹریکس کے زیر اہتمام عالمی ایئر لائن ایوارڈز کی فہرست میں 7ویں نمبر پر ہے، جرمنی  کے  ایجنڈے میں شامل ہے۔ جرمن پریس، نے THY کی کامیابی کو ترکش ائیر لائنزنے  لُفتانسا کو پیچھے چھوڑنے   سے آگاہ کرتے ہوئے    دونوں ایئر لائن کمپنیوں کا موازنہ کیا ہے  ۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "اماسرہ میں سحرانگیز مہر برآمد "

آماسرہ سے ایک سحر انگیز  مہر برآمد ہوئی ہے  کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ قدیم مصریوں سے تعلق رکھتی ہے ۔یہ مہر  باتن کے  علاقے اماسرہ  میں  کھدائی کے دوران برآمد ہوئی  ہے۔



متعللقہ خبریں