ترک اخبارات سے جھلکیاں - 08.11.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1903635
ترک اخبارات سے جھلکیاں -  08.11.2022

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  حریت: "صدر ایردوان کا ترک صدی پر زور"

صدر رجب طیب ایردوان  نے گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں ایک بیان میں"’ترک صدی ہمارے خواب کے معمار تمام 85 ملین ہیں ترک ہیں ۔

 

***روزنامہ  صباح :  "وزیر تجارت مُش:  برآمدات میں 15.4 فیصد اضافہ "

وزیر تجارت، مہمت موش نے کہا کہ  ترکیہ  کی برآمدات میں جنوری تا اکتوبر 2022 کے عرصے میں پچھلے سال کے مقابلے میں 15.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 209.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار: "Giannotta: ترکی خطے کی قیادت  کررہا ہے"

اٹلی انٹرنیشنل پالیسی ریسرچ سینٹر ترکی کی ماہر ڈاکٹر والیریا گیانوٹا  نے کہا ہے کہ  یورپ میں توانائی اور گیس کی سپلائی کی کمی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جبکہ   اناج راہداری کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ  ترکیہ اس سلسلے میں   خطے میں بڑا اہم کردار ادا کررہا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : "سب سے زیادہ مقبول ٹوگ موٹر کار  کے  رنگ کا انکشاف"

ترکیہ  کی  مقامی   کار ٹوگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کیے گئے سروے کے مطابق گاڑی کا سب سے مقبول رنگ 'کیپاڈوکیہ '  ہے

 

***روزنامہ  خبر  ترک : "پہلے کروز  بحری جہاز  کی ڈاتچا   آمد "

کل ایک   کروز جہاز پہلی بار مولا کے  داتچا میں لنگر انداز ہوا ہے۔  اس علاقے میں  لنگر انداز  الٹرا لگژری  بحری  جہاز " دی ورلڈ"  پر 192 مسافروں کو نجی کشتیوں کے ذریعے ساحل تک پہنچایا گیا۔

 



متعللقہ خبریں