ترک اخبارات سے جھلکیاں - 07.11.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1902913
ترک اخبارات  سے جھلکیاں - 07.11.2022

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ اسٹار " ترکیہ کی کامیابی کا تجزیہ "

اناج کے معاہدے سے روس کی دستبرداری کے بعد صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن کی دوبارہ شمولیت کا تجزیہ کرتے ہوئے، فنانشل ٹائمز نے ایردوان کے کردار کی طرف توجہ مبذول کرائی اور تبصرہ کیا کہ "صدر ایردوان کے پاس بہت سے کارڈز ہیں"۔

 

***روزنامہ صباح "ہم ترکی کے شکر گزار ہیں"

انقرہ میں یوکرین کے سفیر ویسل بودنار نے کہا کہ یوکرینی  عوام قیدیوں کے تبادلے اور دیگر شعبوں میں پرامن کوششوں بالخصوص غلہ کے بحران میں اس کے کردار پر ترکیہ کے شکر گزار ہیں۔

***روزنامہ   ینی شفق  "ترکیہ   شجرکاری  میں  یورپ میں پہلے نمبر پر "

زراعت اور جنگلات کے امور  کے  وزیر واحد  کریشچی  نے کہا کہ ترکیہ  شجرکاری   مہم  میں  یورپ میں پہلے اور دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

 

***روزنامہ وطن "ترک فوجی دستوں نے  ورلڈ کپ کے لیے قطر میں کام شروع کر دیا"

قطر میں منعقد ہونے والے فیفا 2022 ورلڈ کپ کی سیکیورٹی پر مامور ترک مسلح افواج کے دستوں نے  مشترکہ جوائنٹ ٹاسک فورس کے اندر کام کرنا شروع کردیا۔

 

***روزنامہ حریت "روسیوں  کی  ترکی کو ترجیح "

روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے شائع کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اگست سے ستمبر کے درمیان 9  ملین  710 ہزار روسی  باشندوں  نے  دنیا کے مختلف ممالک کی سیر کی جبکہ ان سب کی پہلی ترجیح ترکیہ ہی تھا۔

 



متعللقہ خبریں