ترک اخبارات سے جھلکیاں

1.11.2022

1900589
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن :" ایردوان  : بنی نو انسانوں کی خدمت کے لیے   ہم اپنی  جدوجہد کو پر عزم طریقے سے جاری رکھیں گے"

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں آٹھویں ترک میڈیکل ورلڈ کانگریس سے خطاب  میں روس کے اناج معاہدے  کو التوا میں ڈالنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ"استنبول  میں  تشکیل دیے گئے  مشترکہ میکانزم  کی بدولت  یوکیرین کی  گندم کے 9٫3 ملین ٹن کو انسانوں   تک پہنچاتے ہوئے  ہم نے خوراک بحران کو  کافی حد تک کم  کرنے  میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اگرچہ روس اس معاملے پر تذبذب کا شکار ہے کیونکہ اس کے لیے وہی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں، ہم انسانیت کی خدمت کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔‘‘

روزنامہ ینی شفق " ترک وزیر کی  شوئگو سے اناج کی ترسیل کے معاملے پر بات چیت"

وزیر دفاع خلوصی آقار نے  ریشین فیڈریشن کےو زیر ِ دفاع  سرگئے  شوئگو  سے   اناج کی ترسیل کے بارے میں ٹیلی فونک  بات چیت کی۔  آقار نے اس دوران کہا  کہ  ہم اناج کی ترسیل عمل کو التوا میں ڈالے جانے کے فیصلے پر از سر نو نظر ِ ثانی کی توقع رکھتے ہیں۔

روزنامہ سٹار "امر یف: صدر ایردوان  کی طاقتور قیادت   کی بدولت  ترکی  برادری کے درمیان بھی  اتحاد قائم ہوا ہے"

ترک مملکتوں کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل  بغداد امر یف کا کہنا ہے کہ "گزشتہ بیس  برسوں میں  ترکیہ کو دنیا بھر میں  متعارف کرانے والے    اور محض خطے میں ہی نہیں دنیا بھر میں اثرِ رسوخ کی حامل ایک مملکت  کی حیثیت دلانے والے ایردوان نے    اپنی اعلی ظرفی کی حامل قیادت کی بدولت ترک برادری کو  بھی یکجا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

روزنامہ خبر ترک "قوجا: شعبہ صحت میں  عالمی ستارہ ہونے والے وطن کا چرچا "ہیلتھ ترکیہ" کے  ذریعے   پوری دنیا   میں  ہوگا"

وزیر ِ صحت  فخرالدین  قوجا  کا کہنا ہے کہ مضبوط  سرکاری  و نجی   اسپتالوں،    تجربہ کار   شعبہ طب کے عملے، جدید ٹیکنالوجی کے حامل انفرا سڑکچر اور خدمات کے اعلی  معیار کی   بدولت  طبی خدمات میں  عالمی   ستارے کی حیثیت   کے حامل ترکیہ    کو ہیلتھ ترکیہ  ٹریڈ مارک کے ماتحت   دنیا بھر میں متعارف کرایا جائیگا۔

روزنامہ حریت " ٹورسٹک ایسٹ ایکسپریس کے سفر شروع"

وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے  کا کہنا ہے کہ ٹورسٹک ایسٹ ایکسپریس   کی خدمات  ماہ دسمبر سے  دوبارہ   شروع  کر دی جائینگی۔

 

 



متعللقہ خبریں