ترک اخبارات سے جھلکیاں - 27.10.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1898315
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 27.10.2022

 آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ صباح: "ایردوان  :  'یہ صدی ترکیہ کی صدی ہے  "

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ترکیہ کی صدی کے وژن کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔ شیئرنگ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ مقامی سطح پر تیار کردہ   اسلحہ جات  کے ذریعے   ترک مسلح افواج کو گزشتہ 20 سالوں میں 70 فیصد سے زاہد  کی  شرح سے قومی دفاعی نظام سے لیس کردیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ وطن: "ایردوان کا   سویڈن کے وزیر اعظم سے  ٹیلی فونک رابطہ  "

سویڈن کے نئے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کے ساتھ ایک فون کال میں صدر ایردوان نے کہا کہ وہ انقرہ میں ان کی میزبانی کر کے خوش ہوں گے۔ کرسٹرسن کے 19 اکتوبر کو بھیجے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ وہ سویڈش حکومت کے ساتھ ہر شعبے میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

 

***روزنامہ  ینی شفق: "یونانی پریس میں ایردوان کا حیران کن تجزیہ"

یونانی اخبار Ta Nea نے ایک خبر شائع کی جس کا عنوان تھا "ترکیہ کس طرح مشرق اور مغرب کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟" رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "صدر ایردوان  نے آہستہ آہستہ ترکی کو ایک آزاد طاقت کے طور پر دوبارہ تعمیر کیا ہے جو نئے دوست بنانے  میں مکمل طور پر  آزاد ہے۔اخبار  کے مطابق  ترکیہ نے اپنے دائرہ اثر کو بڑھایا ہے، خبر میں کہا گیا ہے کہایردوان  نے افریقہ اور لاطینی امریکہ میں درجنوں سفارتی مشن قائم کیے ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "اسٹولٹن برگ: جلدہی  ترکیہ آوں گا"

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ نے اعلان کیا کہ وہ مستقبل قریب میں ترکیہ کا دورہ کریں گے ۔ اسٹولٹن برگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ترکی، فن لینڈ اور سویڈن سہ فریقی معاہدے کے دائرہ کار میں کام کر رہے ہیں۔ ہم اپنے قریبی اتحادی ترکیہ کے ساتھ ساتھ فن لینڈ اور سویڈن سے بھی رابطے میں ہیں اور  میں جلد ہی ترکیہ کا دورہ کروں گا۔

 

***روزنامہ اسٹار : " برطانیہ کا ترکیہ کو  یورو فائٹر ٹائفون کا پیغام"

استنبول میں SAHA EXPO 2022  فیسٹویل  کا دورہ کرتے ہوئے برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے کہا کہ برطانیہ ترکیہ کو Eurofigter Typhoon لڑاکا طیارے فروخت کرنے پر غور کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے Bayraktar مسلح ڈرانز  کی صلاحیتوں کو کا قریب سے جائزہ لیا ہے۔ ترکیہ کی دفاعی صنعت ترکیہ کی  طاقت میں مزید اضافہ  کررہی ہے۔  والیس نے کہا کہ "ہم ابھی ہی سے  ترکیہ کو Eurofigter Typhoon لڑاکا طیاروں کی فروخت پر غور کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں