ترک اخبارات سے جھلکیاں

18.10.22

1894340
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت :"وزیر چاوش اولو کا  یونان کے خلاف سخت رد عمل "

وزیر خارجہ میولود    چاوش اولو نے کل   اپنے بیان  میں یونان  کی جانب سے "ترکیہ مہاجرین کے ساتھ  بد سلوکی کرتا ہے " من گھڑت  دعووں کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  " یونان جیسی انتہائی غیر حق بجانب صورتحال میں بھی اپنےآپ کو حق بجانب   ظاہر  کرنے  کے لیے واقعی  میں بے شرم اور لاپرواہ ہونا لازمی  ہے۔

روزنامہ سٹار:"ترک دفاعی صنعت  دنیا بھر میں  ایجنڈے  کو جنم دے دہی ہے"

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک   کا کہنا ہے کہ بائراکتار ڈراونز ، گیوک بے ہیلی  کاپٹر، ٹی سی جی  انادولو بحری جہاز اور  اتاک ہیلی کاپٹر  کی بدولت  ترک دفاعی صنعت  دنیا بھر میں  اپنی دھاک  بٹھا رہی ہے۔

روزنامہ صباح:"انطالیہ  کو   فضائی راستے   آنے والے سیاحوں کی تعداد 12 ملین  سے تجاوز کر گئی "

ترک سیاحتی   صدر مقام انطالیہ کو  فضائی راستے آنے والے سیاحوں کی  مجموعی تعداد امسال 16 اکتوبر  تک   12 ملین  کی حد کو بھی عبور کرچکی ہے ، جو کہ گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔

روزنامہ ینی شفق :"ٹرکو  واک  ویکسین کے بعد نیا ہدف مقامی   کریمیا کانگو ہیمر جیک بخار ویکسین"

ٹرکو واک   ویکسین کو تیار کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر  آئی کوت  اوز دارین دیلی  کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی بنا پر   2 برسوں تک  وقفہ  دینے  پر مجبور  ہونے والے کریمیا  کانگو    ہیمر جیک   بخار  کے  برخلاف موثر  ہونے والی ویکسین  کی تیاری  پر دوبارہ سے کام شروع کیا جا رہا ہے اور قلیل مدت کے اندر   پہلے مرحلے کی آزمائشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

روزنامہ خبر ترک :  موٹر گاڑیوں میں پیداوار  اور برآمدات میں اضافہ"

رواں سال کے پہلے نو ماہ پر محیط دورانیہ میں ترکیہ میں   پیداوار میں   4 فیصد کے اضافے کےساتھ  9 لاکھ 62 ہزار    موٹر گاڑیاں تیار کی گئی ہیں۔ جنوری تا ستمبر کے دورانیہ میں   برآمدات میں  تعداد کے اعتبار سے 2 فیصد کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس دورانیہ میں   6 لاکھ 87 ہزار 966   موٹر گاڑیوں کی برآمدات  سر انجام  دی گئی ہیں جن میں سے 4 لاکھ کے قریب کاریں  تھیں۔



متعللقہ خبریں