ترک اخبارات سے جھلکیاں - 06.10.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1889290
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 06.10.2022

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  ینی شفق :  " صدر ایردوان  : ہم اقتصادی ترقی کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں"

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے گروپ میٹنگ میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ  ہم نے  وبا  کے دوران بھی   پیداوار بند نہیں کی، ہم ترقی کرتے رہے، ہم نے دنیا میں پہلا مقام حاصل کیا۔ جب کہ دنیا بھر  میں   کساد بازاری  کا  دور ہے  جبکہ  بین الاقوامی تنظیمیں ہمارے ملک کے لیے اپنی ترقی کی  کے بارے میں اپنے تخمینوں میں نظرِ ثانی کرتے ہوئے اسے  بلند  کرتے رہے ہیں ۔

 

***روزنامہ اسٹار:  "جوہری  توانائی  میں  استعمال کیا جائے گا"

ترکی جوہری استعمال میں مقامی بوران کاربائیڈ استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کہا کہ بوران کاربائیڈ پلانٹ 2022 کے آخر تک کام کرنا  شروع  کردے گا۔

 

***روزنامہ  خبر ترک :  "زراعت کے شعبے   کا  نیا   برآمدی ریکارڈ "

زرعی شعبے نے اپنی تاریخ کے جنوری تا ستمبر کے عرصے میں اپنی 9 ماہ کی غیر ملکی فروخت 24.5 بلین ڈالر تک لے کر برآمدات کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ترکی کی زرعی برآمدات میں سال کے نو مہینوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

***روزنامہ  حریت :  "استنبول ہوائی اڈہ، دنیا کا  بہترین ہوائی اڈہ  منتخب"

دنیا کے معروف ٹریول میگزینوں میں سے ایک کونڈے ناسٹ ٹریولر میگزین کی جانب سے کیے گئے سروے میں استنبول ایئرپورٹ کو سنگاپور اور جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 'دنیا کا بہترین ایئرپورٹ' منتخب  کرلیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ  صباح :  508,000 سیاحوں نے  کپاڈوکیہ  کا آسمان سے نظارہ کیا"

اپنی تاریخی، قدرتی اور ثقافتی دولت اور مختلف سیاحتی سرگرمیوں کے ساتھ ترکی کے پسندیدہ سیاحتی مراکز میں سے ایک کپاڈوکیہ  کا  سال کے 9 مہینوں میں 508,181 سیاحوں نے ہاٹ ایئر بیلون  سے نظارہ کیا ۔



متعللقہ خبریں