ترک اخبارات سے جھلکیاں

06.09.2022

1876482
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن :" ایردوان: یونان  ہمارا  ہم پلہ نہیں"

صدر رجب طیب ایردوان نے یونان کی جانب سے ترک طیاروں کو ہراساں کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ یونان ہمارے ہم پلہ  نہیں ہے۔ یونان سیاسی، معاشی  اور فوجی لحاظ سےہمارے  برابر  نہ ہونے کی  بنا پر  ہمیں للکارنے کا  اہل نہیں۔

روزنامہ صباح:"یونان  کا دہشت گرد کیمپ  لاوریون"

یونان کی طرف سے 1985 میں مہاجرین کے لیے قائم کردہ Lavrion کیمپ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ کیمپ میں کئی دہشت گرد تنظیموں بالخصوص PKK کے دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے۔ کیمپ میں 6 ماہ کی تربیت کے بعد دہشت گرد تنظیم کے کارندوں  کو یونانی پاسپورٹ  جاری کرتے ہوئے  عراق بھیجا جاتا ہے۔

روزنامہ سٹار:" غیر ملکی  ترکی میں شفا  کی تلاش میں آرہے ہیں"

ترکی، شعبہ  ہیلتھ ٹورزم میں  دنیا کے ایک اہم مرکز بننے  کی راہ میں گامزن ہے۔ وزیر ثقافت و سیاحت  مہمت نوری  ایرسوئے  کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں   حفظان صحت اورطبی خدمات کے لیے آنے والے  سیاحوں کی تعداد 5 لاکھ  87 ہزار تک رہی ہے۔

روزنامہ حریت :"ترک  شعبہ  سیاحت  موسم سرما کی تیاریوں میں "

روس  کی جانب سے   گیس کی ترسیل کو معطل کرنے کے بعد  خطہ یورپ میں مقیم  ڈیڑہ سو ملین    ریٹائرڈ یافتہ  لوگوں کے موسم سرما کو   کہاں پر گزارنے   کے لیے کس نوعیت کی ترجیح    کرنے   پر تجسس پایا جاتا ہے تو  ترکی  کے شعبہ سیاحت سے منسلک  کاروباری شخصیات  گزشتہ تین  برسوں کے  سب سے زیادہ گہما گہمی والے ونٹر سیزن  کی  تیاریوں میں ہیں۔  امسال سرمائی تعطیلات میں  یورپیوں کی ایک کثیر تعداد  کے   ترکی میں بکنگ کرانے کی توقع کی جارہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں