ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 23.08.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1871305
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 23.08.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  خبر  ترک: "ایردوان : ہمارا مقصد پوتن اور زیلنسکی کو ایک  میز پر لانا ہے "

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی،  روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کوختم کرنے  اور  امن کے قیام کی  ہر ممکنہ  کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی ہے اور بات چیت کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ترکی میں ایک میز پر لانا ہے تاکہ  بحران کو یحل کیا جا سکے۔

 

***روزنامہ وطن: " آقار : مستقبل  قریب  میں اناج کی ترسیل میں مزید اضافہ ہوگا"

یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی ترسیل جاری ہے۔ وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے  کہا ہے کہ   یکم اگست سے یوکرین کی بندرگاہوں سے 721 ہزار 449 ٹن اناج کی ترسیل کی جا چکی ہے۔ آقار  نے کہا کہ مستقبل  قریب  میں شپمنٹ میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

***روزنامہ اسٹار: "بوریل: اناج کی ترسیل   ترکی کی  مرہونِ منت ہے "

یورپی یونین (EU) کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوسف بوریل  نے کہا کہ سب کو اچھی طرح جان لینا چاہے کہ   ترکی ہی  کی بدولت یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی راہداری کھول دی گئی ہے۔ بوریل: 'ہم جس اناج کی بات کر رہے ہیں وہ 20 ملین ٹن ہے۔ اگر دنیا میں 20 ملین ٹن اناج اور سورج مکھی  کی ترسیل کو  روک دیا جائے تو کسی کو بھی کھانے  کے لیے  کچھ  نہیں ملے گا۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : "جرمن باشندوں کے مسائل کا حل تربزون میں "

روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے یورپ توانائی کے ایک بڑے امتحان سے گزر رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ جرمنی اور فرانس جیسے ممالک میں بالخصوص سردیوں میں قدرتی گیس کی قلت ہو گی۔جرمن باشندوں نےاپنے انرجی کے مسائل کا حل  ترابزون  میں ڈھونڈ  لیا ہے  ۔  الیکٹرک ہیٹر بنانے والی کمپنی نے خاص طور پر یورپی ممالک سے آرڈرز میں اضافے کی وجہ سے اپنی یومیہ پیداوار 300 سے بڑھا کر 700 کر دی۔ اس نے سویڈن، نیدرلینڈز اور فرانس میں پری آرڈر لینا شروع کر دیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "ترکی کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں 53 فیصد اضافہ "

جولائی میں ترکی آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 52.84 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 6 لاکھ ملین  65 ہزار 129 ہو گئی۔ جولائی میں سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں، جرمنی 14.43 فیصد کے ساتھ پہلے، روس 11.12 فیصد کے ساتھ دوسرے اور برطانیہ 8.19 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں