ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

19.08.2022

1870036
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت " ایردوان: ہم کسی نئے چرنوبل کا سامنا نہیں کرنا چاہتے"

صدر رجب طیب ایردوان ،  یوکیرینی صدر ولا دیمر  زیلنسکی  اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوٹریس  نے لیویف میں  سہہ فریقی  سربراہی اجلاس کے بعد بیانات جاری کیے۔  سہہ فریقی  مذاکرات کا مرکزی ایجنڈہ جنگ کو کس طرح  ختم کرنے پر مبنی ہونے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے کہا کہ "ہم  جوہری  پاور اسٹیشن کے  اطراف میں جھڑپوں پر خدشات رکھتے ہیں ، ہم    مزید  ایک   چرنوبل  سانحہ   نہیں چاہتے"   ترک صدر نے  یوکیرین کی از سر نو نشاط  کے لیے ضروری تعاون فراہم کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

روزنامہ صباح"ایردوان کا  مذاکرات کی میز کی جانب اشارہ"

سہ فریقی سربراہی اجلاس کے بعد صدر ایردوان نے کہا کہ ’’اصل مسئلہ مذاکرات کی میز تک مختصر اور منصفانہ راستے کا تعین کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ماہ ِمارچ میں استنبول میں طے پانے والے پیرامیٹرز کی بنیاد پر مذاکرات کو بحال کرنا ممکن ہے،  ہم اس ہدف کے حوالے سے  ہر قسم کا تعاون  فراہم کرنے ،  دوبارہ سہولت کار یا ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔"

روزنامہ  وطن "یوکیرینی  بندرگاہو ں   سے 6 لاکھ 22 ہزار ٹن  سے زائد  اناج کی ترسیل   سرانجام پائیں"

وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے ابتک  یوکیرینی بندرگاہوں سے 6 لاکھ 22 ہزار  ٹن سے زائد    خوردنی  اشیا اور اناج کی   برآمدات ممکن بنی ہے۔

روزنامہ  خبر ترک "انطالیہ کی سیر کو آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 80 لاکھ سے متجاوز"

ساحل سمندر، قدرتی مناظر، تاریخی و ثقافتی اقدار   سمیت  سال بھر کے  12 مہینوں  میں سیاحوں کی میزبانی کرنے والے  شہر   انطالیہ  کو سال کے  پہلے ساڑھے سات ماہ میں بیرون ملک سے   آنے والے سیاحوں کی تعداد 80 لاکھ کی حد کو بھی عبور کر گئی ہے۔

روزنامہ ینی شفق "دنیا بھر میں چرچا ہونے والا ترک نوجوان"

سال 2017 میں  24 گھنٹوں کے اندر 13 ممالک کی سیر کرتے ہوئے اپنا نام  گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں   رقم کرانے والے  امیت  صبانجی  نے ایک نیا ریکارڈ  قائم کیا ہے ۔ صبانجی   نے مسافر بردار طیاروں کے ذریعے  دنیا بھر کا 46 گھنٹے 23 منٹ  میں  چکر پورا کرتے ہوئے  اس معرکے کو قلیل ترین مدت میں  سر انجام دینے کا اعزاز  حاصل کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں