ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 18.08.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1869454
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 18.08.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ وطن: "اسرائیل کے ساتھ  نئے دور کا آغاز"

صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ باہمی طور پر سفیر کی تقرری کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ وہ نئے سفیر کی تقرری کے لیے جلد از جلد ضروری اقدامات کریں گے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "ترکی   سب ممالک سے بات کرنے والے ملک کی حیثیت رکھتا ہے"

صدر کے اطلاعاتی امور  کے دفتر سے جاری  کردہ اعلامیے کے مطابق  فرانس کے دارالحکومت پیرس میں "اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات" کے پینل کا انعقاد کیا۔ پینل سے خطاب کرتے ہوئے، انٹرنیشنل پالیسیز ریسرچ سینٹر (CeSPI) ترکی آبزرویٹری کوآرڈینیٹر والیریا گیانوٹا نے کہا، "ہمیں ترکی جیسی ابھرتی ہوئی طاقت کے کردار کے بارے میں ایک بار پھر سوچنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی سفارتی کوششوں اور جغرافیائی محل وقوع کی بدولت ترکی  ایک ایسے ملک کی حیثیت اختار کر گیا ہے جو  تمام ممالک سے مذاکرات  کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "عبدالحمید  خان جہاز نے اپنی پہلی ڈرلنگ شروع کردی "

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر  فاتح دونمیز  نے کہا ہے کہ  ترکی کے چوتھے ڈرلنگ جہاز عبد الحمید خان نے مشرقی بحیرہ روم میں Yörükler-1 کنویں میں کھدائی شروع کر دی ہے۔ ڈرلنگ  جہاز کو 9 اگست کو اس کے پہلے ڈیوٹی مقام Yörükler-1 کنویں کی طرف روانہ کیا گیا تھا  اور اس تقریب میں  صدر رجب طیب ایردوان نے شرکت کی تھی۔

 

***روزنامہ حریت: "جرمن پریس کی طرف سے ترک ڈرانز کی تعریفیں "

ترکی کی عسکری صنعت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جرمن فوکس ویب سائٹ نے ایک قابل ذکر تجزیہ شائع کیا۔ خبروں میں، یہ کہا گیا کہ Bayraktar TB2 مسلح  ڈرانز روسی صدر ولادیمیر پوتن سمیت دنیا بھر کے صارفین کو متاثر  کررہے ہیں ۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "ملائیشیا کی ملکہ کپاڈوکیہ  میں آباد ہونا چاہتی ہیں "

ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ ریاض المصطفیٰ باللہ شاہ کی اہلیہ ملکہ ٹنکو عزیزہ، جو صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر انقرہ آئی تھیں، نے کپاڈوکیہ  کا دورہ کیا۔ کپادوکیہ  کی تعریف کرتے ہوئے، عزیزہ نے کہا، "میں واقعی اس جگہ کا دورہ کرنا چاہتا تھی۔ میں بہت  پہلے یہاں   آنا چاہتی تھی  لیکن مجھےاب موقع ملا۔ "میں  ان چٹانوں  سے تراشیدہ  گھروں کو خرید کر یہاں آباد ہونا چاہوں گی۔



متعللقہ خبریں