ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 01.08.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1861859
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 01.08.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ حریت: "وزیر چاوش اولو: ہم تناؤ کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں"

وزیر خارجہ  میلود چاوش اولو  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  سربیا-کوسوو سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے ایک بیان  میں   کہا ہے کہ  میں نے اپنے سربیا اور کوسوو کے ہم منصبوں سے سربیا-کوسوو سرحد پر کشیدگی  کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ ترکی ہمیشہ بلقان کے امن اور استحکام کو اہمیت دیتا ہے۔ نئی کشیدگی کسی کی مدد نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تناؤ کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار : "ترکی سمندر ی امور میں برتری "

صنعت اور ٹیکنالوجی کے امور   کے  وزیر مصطفی ورانک نے کہا کہ دنیا میں سمندری ڈران    کا رجحان ابھی شروع ہوا ہے  اور ہم ترکی ہونے کے ناتے سمندری ڈرانز  میں بھی اپنا نام پید کرسکتے ہیں۔ترکی اس سلسلے میں  اپنے  کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

***روزنامہ  صباح : "ایران کی مدد کے لیے ٹرانسپورٹ طیارہ "

وزارت قومی دفاع کی طرف سے کل جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی نےایران میں سیلاب   سے متاثرہ علاقوں میں مددگار ہونے کے لیے  اپنا  ایک ٹرانسپورٹ   طیارہ روانہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ وطن: "ٹوگ  گاڑی جلد ہی سڑکوں پر ہوگی "

ترکی کے آٹوموبائل انٹرپرائز گروپ (Togg) کے  سی ای او  مہمت گورجان    قارا کاش  نے کہا کہ Togg  2023 کی پہلی سہ ماہی میں یعنی آج سے   ٹھیک  اٹھارہ ما بعد  ترکی کی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی دکھائی دے گی۔

 

***روزنامہ ینی شفق:  توپراک  رازگاتلی اولو  کی  چیکیا میں پہلی پوزیشن "

قومی موٹر سائیکل سوار، توپراک  رازگاتلی اولو  ، نے چیکیا میں ورلڈ سپر بائیک چیمپئن شپ میں سب سے پہلے چیکنگ  پوائنٹ  پہنچتے ہوئے ورلڈ سپر بائیک چیمپئن شپ میں اپنی دوسری ریس جیت لی ہے ۔



متعللقہ خبریں