اخبارات کی جھلکیاں

27.07.22

1860059
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح کےمطابق صدر رجب طیب ایردوان 5 اگست کو  روس کے دورے پر روانہ ہونگے جہاں وہ صدر پوٹن سے اناج کی ترسیل ،شام اور یوکرین ۔روس جنگ سمیت دو طرفہ تعلقات  پرتبادلہ خیال کریں گے۔

 

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہےکہ روسی امور دفاع  نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اناج راہداری معاہدے کے تحت استنبول میں قائَم کردہ مشترکہ رابطہ مرکز  نے کام شروع کر دیا ہے۔

 

روزنامہ حریت  کے مطابق، وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے بتایا ہے کہ عبدالحمید خان نامی بحری جہاز 9 اگست کو ضلع مرسین  سے روانہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ خبر کا لکھنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے امکان ظاہر کیا ہےکہ سال رواں کے دوران ترکی کی شرح نمو کا تناسب 2٫7 فیصد سے بڑھ کر 4 فیصد تک جا سکتا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ   ترک ڈرونز کی خریداری میں ایک اور ملک نے دلچسپی ظاہر کی ہے  بالخصوص یوکرین۔روس اور آذربائیجان -آرمینیا محاذ آرائی کے دوران بائراکتر ٹی بی 2 ڈرونز کی اعلی کارکردگی کی دنیا معترف ہو چکی ہے۔ اب کی بار بنگلہ دیش نے بھی ان ڈرونز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں