ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 21.07.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1857665
ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں - 21.07.2022

 آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "صدر ایردوان: امریکہ کو ابھی فرات کے مشرق سے نکلنا ہوگا"

صدر رجب طیب ایردوان نے ایران واپسی پر کہا کہ "امریکہ کو ابھی فرات کے مشرق سے نکلنا ہوگا،  آستانہ عمل سے  یہی نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کیونکہ امریکہ وہاں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کررہا ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "روسی پریس میں سربراہی  اجلاس "

ترکی، روس اور ایران کے درمیان ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ آستانہ فارمیٹ میں ساتویں سہ فریقی سربراہی اجلاس کو روسی میڈیا میں وسیع کوریج دی گئی۔ اخبار Izvestiya کی خبر میں، 'یہ پلیٹ فارم، جو 2017 میں شام میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے بنایا گیا تھا، روس، ایران اور ترکی کو متحد کرتا ہے۔

***روزنامہ صباح : "فواد اوکتائے  کی طرف سے مشرقی بحیرہ روم کا پیغام: عبدالحمید  خان ڈرلنگ بحری جہاز  اپنے سفر پر"

گزشتہ روز  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں خطاب کرتے ہوئے نائب صدر فواد  اوکتاے نے کہا کہ عبدالحمید خان   ڈرلنگ بحری جہاز  جو جدید ترین   ترین ڈرلنگ بحری جہازوں میں سے ایک ہے، اگست میں مشرقی بحیرہ روم میں اپنے فرائض کا اآغاز کردے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "استنبول میں مقامی  کار کی نمائش"

ٹوگ نے ​​ استنبول میں کنزیومر الیکٹرانکس میلے CES 2022  گاڑی کو   متعارف کروایا  ہے۔  Zorlu سینٹر میں عوام کے لیے پیش کی جانے والی یہ کار جنوری میں CES میلے میں متعارف کرائی گئی اور ٹوگ کے وژن  کو عالمی  منڈی میں پیش کیا گیا تھا۔

 

***روزنامہ  حریت : "صارفین کے اعتماد   میں اضافہ "

ترکی کے شماریاتی ادارے اور جمہوریہ ترکی کے مرکزی بینک کے تعاون سے کیے گئے صارفین کے رحجان کے سروے کے نتائج سے شمار کیے گئے موسمی طور پر ایڈجسٹ کردہ صارفین کے اعتماد کا اشاریہ جولائی میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 7.4 فیصد بڑھ گیا۔ انڈیکس جو جون میں 63.4 تھا، جولائی میں 68.0 ہو گیا۔



متعللقہ خبریں