ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 20.06.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1845725
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 20.06.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  خبر ترک :  چاوش اولو :ترکی ،  بلقان کو 90 کی دہائی کے تاریک دنوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دے گا"

وزیر خارجہ میولود چاوش  اولو  نے اپنے دورہ کوسوو کے موقع پر بیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ بلقان میں کشیدگی میں اضافہ  ہوتا جا رہا ہے  ترکی خطے  90 کی دہائی کے تاریک دنوں میں دھکیلنے کی  ہر گز اجازت نہیں دے گا۔

 

***روزنامہ  ینی  شفق :  "جیمز جیفری: ترکی  کا ایجیئن مسئلے  سے متعلق موقف درست ہے"

شام اور ترکی کے لیے امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی جیمز جیفری نے ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ میں تقریباً 40 سال سے ایجیئن میں ہونے والی پیش رفت کو فالو کر رہا ہوں، ترکی  ایجئین   کے بارے میں زیادہ  بہتر موقف اپنائے ہوئے ہے۔

 

***روزنامہ   وطن :  "سلیمانیہ میں MIT  کا  آپریشن"

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) نے عراقی شہر سلیمانیہ میں شامی دہشت گرد حسین شبلی کو غیر فعال  کردیا ہے ، جو نام نہاد شامی خود مختار انتظامیہ دہشت گرد تنظیم PKK کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے شریک چیئرمین تھے۔

 

***روزنامہ  صباح : "آسمان اور سمندر میں ڈرانز

اس وقت جبکہ پوری دنیا ترکی کے ڈرانز کی کامیابیوں  کا تذکرہ کررہی ہے  تو   دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر نے کہا کہ سمندر میں بھی ڈرانز کے آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تجربات جاری ہیں اور مختلف سائز کے ڈرانز تیار کیے جا رہے ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار "لیکرک: ترکی ایک طویل عرصے سے بہت سے ممالک کی رہنمائی کررہا ہے "

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین ترکی کے نمائندے فلپ لیکرک نے کہا  کہ ترکی ذمہ داری اور یکجہتی کے ساتھ دنیا کے بہت سے ممالک کی رہنمائی کر رہا ہے  اور ایسے ممالک  کو مبارکباد دینا بہت ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں