ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 13.06.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1842191
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 13.06.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ خبر ترک: " ایردوان : مغرب پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا"

صدر رجب طیب ایردوان نے یونان میں امریکہ کے قائم کردہ اڈوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  "آپ نے یہ اڈے کیوں بنائے؟"، تو انہوں نے جو جواب دیا وہ بہت معنی خیز ہے۔ وہ کہتے ہیں 'روسیوں کے خلاف'۔ جب آپ 'روسیوں کے خلاف' کہتے ہیں، تو  پھر آپ نے روسیوں کے خلاف یوکرین کے لیے کیا کچھ کیا ہے ؟  کیا  آپ یوکرین کے ساتھ کھڑے ہونے کے قابل  ہیں ، کیا آپ یوکرین کی حمایت کر سکتے ہیں؟ سب کچھ جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اب مغرب پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "یونان  کا  ترکی سے  متعلق  فیصلہ"

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ یونانی حکومت ہمیشہ ترکی کے پیچھے کچھ نہ کچھ   کرنے کے عمل میں مصورف نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ   ازمیر میں منعقد ہونے والی مشق EFES-2022  جس میں   37 ممالک نے شرکت کی کے بعد  یونانی حکومت نے ترکی کے خلاف کوئی بیان نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ  وطن: "ایردوان ، الیکشن اگلے سال جون میں ہوں گے"

صدر ایردوان نے کہا کہ صدارتی انتخابات اگلے سال جون میں ہوں گے۔ وان میں نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئےصدر ایردوان  نے کہا، ’’انتخابات کی تاریخ یقینی ہے۔ نومبر میں الیکشن نہیں ہ ہوں گے  بلکہ یہ  الیکشن اگلے سال جون میں  ہوں گے۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "اسٹولٹن برگ: ترکی کے خدشات جائز ہیں"

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ نے ترکی کی جانب سے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کو مسترد کیے جانے کے حوالے سےکہا ہے کہ   "ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ ترکی نیٹو کے دیگر اتحادیوں کے مقابلے میں دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے خدشات جائز ہیں۔

 

***روزنامہ صباح: "اپنے گھروں کو لوٹنے والے شامی باشندوں کی اپنے ہم وطنوں سے اپیل "

شامی باشندے شمالی شام کے ان علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، جنہیں ترک مسلح افواج (TSK) نے کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردی سے پاک کر دیا ہے۔ 4 سال بعد آفرین شیرا ٹاؤن کے گاؤں سیرنجیک  دیہات واپس آنے والے  مہمت  عزت الدین  اور ان کی اہلیہ  راسمیہ  خلیل  عزت الدین  نے کہا، "آفرین ہماری  سر زمین ہے اور اب  آفرین کے لوگ آفرین میں اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے آئیں ۔

 



متعللقہ خبریں