ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

07.06.2022

1839029
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن " ایردوان: ترکی ایک طاقتور مملکت ہے"

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی اب  اپنی سیاسی و سلامتی کی ترجیحات  کا بذاتِ خود تعین کرتے ہوئے  ان  پر عمل درآمد کر سکنے  کا اہل ایک ملک ہے۔  ترکی ایک طاقتور مملکت ہے،  قوم و ملک کے لیے  ہماری  سب سے بڑی خدمت  خود اعتمادی اور عزم  کے جذبات   کو فروغ دینا ہے۔ اقوام متحدہ  میں   بین الاقوامی   سطح پر  ہمارے ملک کا نام  ٹرکی کے بجائے ترکیا کے طور پر درج کیا جائیگا جو کہ ہمارے  نئے  دور کی علامتوں میں سے ایک ہے۔

روزنامہ خبر ترک : "انقرہ میں اٹلی کے سفیر کی دفتر ِ خارجہ طلبی"

اٹلی کے انقرہ میں سفیر جیورجیو مارا پودی   کو  ان کے ملک کے دارالحکومت  روم میں علیحدگی پسند   دہشت گرد تنظیم PKK کی علامتوں اور دہشت گرد سرغنہ کی  تصاویر  کی کھلم کھلا نمائش  کیے جانے والے   PKK کے جلوس  کے معاملے پر دفترِ خارجہ طلب کیا گیا۔   اطالوی   سفیر  کو  PKK کو  سول  تنظیم  کی آڑمیں   کی گئی سرگرمیوں  اور  دہشت گرد سرغنہ کو  اطالوی بلدیات کی جانب سے  اعزازی شہریت   عطا کیے  جانے کے جواز میں    ترکی کی بے چینی اور رد عمل سے آگاہی کرائی گئی ہے۔

روزنامہ سٹار " ترکی کے شعبہ توانائی میں اقدامات "

وزیر ِ خارجہ  میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ہم   روس۔  یوکیرین جنگ  کے اثرات کے باعث  یورپی دوستوں  کے توانائی کے بحران سے کم سے کم متاثر ہونے کے لیے  کوششیں صرف کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں  خاصکر آذربائیجان   انتہائی اہم  ذمہ داریاں اپنے سر لے رہا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ  لاجسٹک اور توانائی  کے معاملات پر غور کرنے کے زیر ِ مقصد قزاقستان اور ترکمانستان   کے ساتھ عنقریب  سہہ فریقی اجلاس  منعقد کیا جائیگا۔

روزنامہ صباح "خوراک کے عالمی بحران کو ترکی حل کر رہا ہے"

روس۔ یوکیرین جنگ کی بنا پر  ظہور پذیر ہونے والے خوراک کے عالمی بحران کے حل کے لیے  ترکی  کی وسیع پیمانے کی ڈپلومیسی    کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔  روسی  اخبار از وسطیہ  نے لکھا ہے کہ ترکی  اور روس  کے درمیان یوکیرینی اناج کی بندرگاہوں  سے روانگی  سے متعلق منصوبہ بندی  پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ خبر کے مطابق  یوکیرین  کے  ساحلی شہر اودیسا سے  اناج  لادے گئے بحری جہازوں  کی روانگی   کے معاملے میں روس  نے ترکی کے ساتھ  ایک عارضی  منصوبے پر اتفاق  قائم کر لیا ہے۔

روزنامہ حریت " جرمن وزیر خارجہ  بائرباک: ترکی  ہمارا  ناقابل  تسخیر شراکت دار"

پاکستان، یونان اور ترکی کے دورے سے قبل اپنے بیان میں جرمن وزیر خارجہ اینالینا بائرباک نے کہا ہے کہ ترکی جرمنی کے لیے ایک ناگزیر شراکت دار ہے اور جرمنی کے لاکھوں لوگوں کے دل جرمنی اور ترکی کے لیے دھڑکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں