ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.06.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1838195
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں -  06.06.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  حریت: " ترکی کا  سویڈن اور فن لینڈ پر نیٹو ویٹو"

صدر رجب طیب ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے  قزلجا حمام  کے اختتام پر اپنی تقریر میں نیٹو کی رکنیت کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کی درخواست کے بارے میں کہا ہے کہ ہم اپنی توقعات تک نیٹو کی توسیع کے بارے میں اپنا موقف تبدیل نہیں کریں گے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : آلتون : " دہشت گردی جیسے مسئلے پر  سودے بازی نہیں ہوسکتی"

صدارتی اطلاعاتی  امور  کے ڈار یکٹر   فخر الدین آلتون نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی درخواست کے حوالے سے سویڈن کے اخبار Dagens Nyheter کو  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  "دہشت گردی جیسے معاملے پر کوئی بات چیت یا سودے بازی نہیں ہو سکتی۔ آگے کیا ہوتا ہے اس کا انحصار سویڈن کی حکومت پر ہے۔ ہم سویڈن کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

 

***روزنامہ ینی شفق:   " ترکی  کا  جنوبی قبرص اور اسرائیل کی مشق پر ردعمل"

بحیرہ روم میں جنوبی قبرص کی یونانی قبرصی انتظامیہ کے ساتھ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی اگاپینور 2022 فوجی مشق کے حوالے سے ایک بیان میں وزارت خارجہ نے زور دیا کہ یونانی قبرصی انتظامیہ کی جانب سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی قیمت پر منعقد کی جانے والی مشق واضح ہے۔

 

***روزنامہ صباح "ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں پہلی بار"ترکی" کے بجائے 'ترکیہ" نام ' استعمال کیا گیا"

اقوام متحدہ کی جانب سے غیر ملکی زبانوں میں "ترکی"  کے نام  کی جگہ ترکیہ نام استعمال ہونے پر جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں عالمی تجارتی تنظیم میں پہلی بار ملک کا نام "ترکیہ" استعمال کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار "کرغزستان سے دالامان ہوائی اڈے تک براہ راست پروازیں شروع "

کرغزستان سے براہ راست پروازیں موعلا کے دالامان ہوائی اڈے کے لیے شروع ہو گئی ہیں۔ جبکہ کرغزستان کے بشکیک اور اوش شہروں کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگیا ہےاور مستقبل قریب میں  ہفتہ وار  پروازوں کی تعداد 2 سےبڑھا کر   4  کردی جائے گی۔



متعللقہ خبریں