ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.05.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1832828
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.05.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

روزنامہ  اسٹار " قالن : ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو عمل آگے نہیں بڑھے گا"

فن لینڈ اور سویڈن کے وفود کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ "ہم نے بہت واضح طور پر کہا ہے کہ یہ عمل اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک ترکی کے سیکورٹی خدشات کو ایک مخصوص ٹائم ٹیبل میں ٹھوس اقدامات کے ساتھ پورا نہیں کیا جاتا۔

 

روزنامہ  صباح: "کیا اسرائیل میں سفیر مقرر کیا جائے گا؟"

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے  15 سال بعد اسرائیل کے سرکاری دورے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا ہے  ہم نے (اسرائیلی وزیر برائے امور خارجہ یایر) لاپڈ کے ترکی کے دورے کے دوران اسرائیل کے ساتھ سفیروں کی باہمی تفویض کے ساتھ تعیناتی  کے  معاملے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

روزنامہ حریت :  "وزیر وارانک : ہم یورپ میں پہلے نمبر پر ہیں"

صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی وارانک نے ترک سٹیل پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی عام جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا، "آج 40 ملین ٹن سٹیل کی پیداوار کے ساتھ ترکی یورپ میں پہلے اور دنیا میں 7ویں نمبر پر ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق :  "یورپین  ترکی میں شفاء کے خواہاں ہیں"

ترکی صحت  کے اہم مرکز کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔  گزشتہ سال ترکی میں 642,000 افراد نے علاج  کروایا اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان میں سے 400 ہزار یورپپین باشندے تھے ۔  پچھلے سال، ترکی نے ہیلتھ ٹورزم سے 1 بلین ڈالر سے زیادہ آمدنی حاصل ہوئی ۔

 

روزنامہ وطن "کیا ترکی میں  مونکی  پاکس کا وائرس  موجود ہے؟"

وزیر صحت فخر الدین  قوجہ  نے اعلان کیا کہ ترکی میں مونکی  پاکس کا کوئی کیس نہیں دیکھا گیا ہے۔قوجہ  نے کہا، "کوئی غیر ضروری پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ مجھے یقین  ہے کہ  یہ  بیماری وبائی بیماری  کا روپ اختیار نہیں کرے گی۔



متعللقہ خبریں