ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

26.04.2022

1818302
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح ’’ ایردوان کا جو بائیڈن کے خلاف  1915 کے بارے میں رد عمل ‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر جو بائیڈن کے 1915 کے واقعات کے بارے میں  بیان پر  رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’محترم  بائیڈن کو آرمینیوں سے متعلق تاریخ کو اچھی طرح  جاننے کی ضرورت  ہے۔  اس کو جانے بغیر ترکی کو چیلنج کرنے  کے اقدامات کو ہم  معاف نہیں کر سکتے۔‘‘

روزنامہ حریت ’’ گوتریس کی جانب سے صدر ایردان  کا یوکیرین کے حوالے سے اظہارِ تشکر‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس سے بات چیت کی۔  اس دوران  روس۔ یوکیرین جنگ  کا معاملہ زیر غور  آیا ہے تو سیکرٹری جنرل نے  اس معاملے میں  ترک صدر کی  انتھک  کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ  خبر ترک ’’ برازیل  لاطینی امریکہ میں ہمارا سب سے بڑا ساجھے دار ہے‘‘

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش او ولو نے  برازیل کے سرکاری دورے کے دوران   کہا کہ برازیل ترکی کا لاطینی امریکی ممالک   کے درمیان سے بڑا شراکت دار ملک ہے، ہم اس دائرہ عمل میں شعبہ سیاحت میں باہمی تعاون کو فروغ دینےکے متمنی ہیں۔

روزنامہ سٹار’’آقار: ہم  لائن آف کنٹرول  کو مکمل طور  پر لاک کر دیں گے‘‘

وزیر ِ دفاع خلوصی آقار نے  پنجہ  لاک آپریشن میں ابتک 56 دہشت گردوں کو ناکارہ بننے کا ذکر کرتے  ہوئے کہا کہ  ہمارا یہ آپریشن کامیابی کے  ساتھ  اور منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے۔ ہم اس آپریشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک  پہنچاتے ہوئے  لائن آف کنٹرول  کو مکمل طور پر لاک کر دیں گے، دہشت گردوں کا ہماری سرحدوں میں داخلہ بالکل ناممکن بن جائیگا۔

روزنامہ ینی شفق’’ ترکی میں  گیم مارکیٹ وسعت حاصل کر رہی ہے‘‘

گیمنگ ان ٹرکی  ایجنسی کے  سی  ای او اوزان  آئے دیمر  نے  گیمنگ ۔ن ٹرکی  کی جانب سے  جاری کردہ  ترکی گیم سیکٹر رپورٹ  کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے  ہوئے کہا کہ  ترکی کاگیم سیکٹر   میں  حصہ ایک ارب دو سو ملین ڈالر تک جا پہنچا ہے ، جبکہ ڈیجیٹل  گیمرز کی تعداد 42 ملین   ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں