ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

22.04.2022

1816338
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت ’’ایردوان: ترکو واک   کروڑوں انسانوں کے لیے  شفا   حاصل کرنے کا ذرائع بن رہی ہے‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی ان چند ممالک میں سے ایک تھا جنہوں نے کورونا وائرس  کی وبا کے دوران ویکسین  تک رسائی کی ابتدا کی تھی، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی مقامی  ویکسین ترکوواک تیار کر کے اس نے عالمی سطح پر  اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ جناب ایردوان نے کہا، کہ ترکو واک دنیا کے مختلف گوشوں میں لاکھوں انسانوں کے لیے شفاء کا ذریعہ ہے۔"

روزنامہ صباح ’’پنجہ  لاک آپریشن نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ، اب قندیل کی باری ہے‘‘

شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے برخلاف پنجہ۔ لاک آپریشن کی بدولت  دہشت گرد تنظیم  کو گھیرے میں لینے والی ترک مسلح افواج  کی پیش قدمی جاری ہے،  بتایا گیا ہے اب کے بعد کےا ہداف  تنظیم  کے نام نہاد  ہیڈ کوارٹر  قندیل اور غارا علاقے  ہیں۔

روزنامہ خبر ترک:’’وزیر آقار: ہمارا مقصد  دہشت گردی کی تمام تر جڑوں کو کاٹنا ہے۔‘‘

وزیر دفاع خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ  PKK کے خلاف پنجہ ۔ لاک آپریشن   کا مقصد دہشت گردی کی جڑوں کا قلع قمع کرنا ہے، ہم  عراق سمیت تمام تر ہمسایوں کی زمینی سالمیت ، خود مختاری اور آزادی کا احترام کرتے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق ’’ترکی سے عراق کو احتجاجی مراسلہ‘‘

ترک دفتر خارجہ کے ترجمان تانجو بلگچ  کا کہنا ہے کہ پنجہ۔ لاک آپریشن سے متعلق متعلقہ عراقی اداروں کی جانب سے  جاری کردہ بیانات  سے پیدا ہونے والی بے چینی سے عراق کے انقرہ میں  چارج ڈی افیئرز کو  احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔  انہوں نے  بتایا کہ ہماری عراق سے توقعات  کو دفتر خارجہ طلب کیے گئے اس ملک  کے انقرہ میں  چارج ڈی افیئرز  تک  پہنچاتے ہوئے    ہمارے  خیالات  پر مبنی ایک  احتجاجی مراسلہ پیش کیا گیا ہے۔

روز نامہ سٹار’’کزل ایلما میوس  کا دنیا بھر میں قریبی جائزہ لیا جا رہا ہے‘‘

بائراکتار کا  کزل ایلما کامبیٹ ڈراؤن  سسٹم (MİUS)، جو اپنی نئی نسل کی ٹیکنالوجیز سے ترکی کی طاقت کو مضبوط کرے گا، پوری دنیا اس کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے۔ کیوب سافٹ ویئر  کی جانب سے تیار کردہ  ماڈرن وار شپس نامی گیم  میں بائراکتار    نے نئے اپ ڈیٹ کے ساتھ حصہ لیا ہے۔ ۔ کم درجے کے  ریڈار اثرات کی بدولت یہ چیلنجنگ مشنز کو کامیابی سے انجام دے سکے گا۔ 5 گھنٹے تک پرواز کر سکنے کا حساب کتاب لگایا جانے والا کزل ایلما کی  2023 میں پہلی پرواز کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں