ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.04.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1812295
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.04.2022

آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار : "ایردوان : ہمیں اپنے فوجیوں پر  فخر ہے"

صدر رجب طیب ایردوان نےحقاری کے علاقے یوکسیک اووہ  میں فوجیوں کے ساتھ افطار  کے موقع پر کہا کہ   "ہماری ترک مسلح افواج کے بہت سے مختلف اور واقعی چیلنجوں  والے اس  جغرافیہ    میں ترک فوجیوں پر ملک کے دفاع کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ترک فوجی اپنی ان ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے رہے ہیں   جس انہیں اپنے فوجیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے جو شام سے لیبیا تک، عراق سے قرابخ تک، بحیرہ روم سے ایجیئن تک بہت سے مقامات پر اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ چکے ہیں۔

 

***روزنامہ حریت:قالن  کی جانب سے 'نئی سرد جنگ' کا انتباہ

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے کہا کہ یوکرین کا بحران مزید گہرا ہو گیا ہے اور سرد جنگ کے نئے  دور   میں داخل ہو چکا ہے۔ قالن نے کہا کہ ترکی اس موقع پر  اپنی متوازن پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "ترکی وہ ملک ہے جو امن کے لیے سب سے زیادہ محنت کرتا ہے"

اطالوی وزیر خارجہ لوگی دے مایو نے کہا کہ ترکی وہ ملک ہے جو یوکرین کی جنگ میں امن کے لیے سب سے زیادہ  کوششیں صرف کررہا ہے ۔ "ہمیں جنگ بندی سے پہلے ایک امن کانفرنس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  امن کے لیے سب سے زیادہ زیادہ  کوششیں صرف  کرنے والا ملک ترکی ہے جو دونوں فریقوں سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "غیر ملکیوں نے ترکی میں 10 سالوں میں 280 ہزار سے زائدمکانات  خریدے ہیں "

ترکی میں  2012 سے   رہائشی  مکانات  کی خرید میں غیر ملکیوں کا حصہ بڑھ رہا ہے،  غیر ملکیوں نے  گزشتہ  10 سالوں میں 287 ہزار 704  رہائشی مکانات  خریدے ہیں جبکہ   گزشتہ 4 سالوں میں تقریباً 20 ہزار غیر ملکیوں نے مکانات خرید کر  ترکی کی شہریت حاصل کی۔

 

***روزنامہ وطن: "انسولین مقامی طور پر تیار کی جائے گی"

وزیر صحت فخر الدین قوجہ  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اب   "انسولین ترکی میں تیار کی جائے گی۔ ہم نے انسولین کی مقامی  پیداوار کے لیے کارروائی  کا آغاز کردیا ہے۔ ۔ ترکی کی دواسازی اور طبی آلات کی ایجنسی نے  اس سلسلے میں اپنی کوششوں کا آغاز کردیا ہے تکہ  اس کے استعمال کو بڑھایا جاسکے۔ انہوں  نے کہا کہ  ہماری اپنی کوویڈ 19 ویکسین کی تیاری کے بعد اب  مقامی طور پر انسولین تیار کرنے  کا وقت آن پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں