ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.04.2022

ترکیہ ذرائع ابلاغ

1806613
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.04.2022

 آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  حریت: "روس کے سرکاری ٹیلی ویژن پر پیسکوف کا صدر ایردوان سے متعلق تبصرہ "

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے روس کے سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو د میں روس یوکرین جنگ میں ترکیہ کے موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ترکیہ اپنے مفادات کے مطابق کام کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر کھل کر "ہاں" یا   " نہ "  کےکے الفاظ استعمال  کرنے کی صلاحیتوں  کا مالک ہے۔  انہوں نے کہا کہ جدید سیاسی دنیا میں صدر ایردوان   جیسے لوگ بہت کم ہیں۔

 

***روزنامہ  صباح: "ترک کمانڈو نے استعمال کیااور برآمدات کا دروازہ کھل گیا "

 ایئر الیکٹرانکس انڈسٹری (HAVELSAN) کی جانب سے تیار کردہ  اور کمانڈوز کے زیر استعمال  ہیزرفین پیراشوٹ سمیلیٹر کو اب ملائیشیا کو برآمد کیا جا رہا ہے۔  ملائیشیا ترکیہ سے 6 سمیلیٹر خریدے گا۔

 

***روزنامہ سٹار: "عراق ترکیہ سے بجلی درآمد کرے گا"

عراقی بجلی کی امور کے وزیر عادل کریم   نے کہا ہے کہ  ترکیہ سے بجلی کی درآمد کے لیے تکنیکی طریقہ کار مکمل ہو چکا ہے۔ عراقی وزارت بجلی کے مطابق ترکیہ   عراق کو 500 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔

 

***روزنامہ وطن: "ترکیہ سیاحوں کی آمد آمد  "

وزارت ثقافت و سیاحت کے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ  آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 186.52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرنے والے شہروں میں، استنبول پہلے نمبر پر ہے، جبکہ  ایدرنے  دوسرے نمبر پر ہے۔

 

***روزنامہ  خبر  ترک: "کریم کمال اور مرات فرات کو  گولڈ میڈل"

ہنگری میں منعقدہ یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ میں کریم کمال نے گریکو رومن اسٹائل 60 کلوگرام اور مرات فرات نے گریکو رومن اسٹائل 67 کلوگرام میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔



متعللقہ خبریں